شہر کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار دیدیا گیا


0

روشنیوں کے شہر کراچی کو پاکستان میں غریب پرور شہر کہا جاتا ہے، یہاں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سو سکتا، یہاں اگر کوئی چاہے تو کم سے کم میں بھی گزارا کرسکتا ہے، اور یہی اسے غریب پرور شہر کہنے کی وجہ ہے بلکہ یہ شہر عالمی سطح پر بھی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔برطانیہ کے معروف اشاعتی ادارے دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اخراجات کے اعتبار سے کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے، اس سے زیادہ سستے شہر دمشق، طرابلس، تہران، تیونس اور تاشقند ہیں۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اخراجات کے اعتبار سے کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے، اس سے زیادہ سستے شہر دمشق، طرابلس، تہران، تیونس اور تاشقند ہی ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی، وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی جس میں کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔تاہم اس رپورٹ میں نیویارک اور سنگاپور دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سرفہرست ہیں۔

Image Source: File

سالانہ سروے میں دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ، لاس اینجلس ، زیورچ، جینیوا، سان فرانسسکو، پیرس اورکوپن ہیگن شامل ہیں۔کراچی کے علاوہ بنگلور، احمد آباد، الماتے، تاشقند، تیونس، تہران، طرابلس اور دمشق دنیا کے سستے ترین شہرہیں۔سروے میں دنیا کے 172 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے۔سروے کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

Image Source: File

خیال رہے کہ گزشتہ برس امریکی مالیاتی فرم نے بھی پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور معاشی حب کراچی کو دنیا کے سستے ترین شہروں کی تازہ ترین فہرست میں شامل کیا تھا۔ امریکی مالیاتی مشاورتی فرم ‘مرسر’ نے روزمرہ اخراجات اور رہن سہن کے اعتبار سے ایک تازہ ترین سروے کیا جس کے تحت دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی 2021 کی فہرست جاری کی، جس میں کراچی کا نمبر 9واں جبکہ اسلام آباد کو 11 نمبر پر دنیا کا سستا ترین شہر قرار دیا گیا۔

Image Source: File

مزید برآں، شہر کراچی میں اردو، سندھی، بلوچی، پشتو، پنجابی، سرائیکی اور پاکستان کی دیگر زبان بولنے والوں کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ کئی غیر ملکی بھی یہاں آباد ہے۔ یہ پاکستان کا وہ واحد شہر ہے جس نے زبان، نسل ، مذہب سے بلاتر ہوکر اپنے اندر سب کو سمیٹ رکھا ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا معاشی حب ہونے کے باعث یہاں روزگار کےمواقع بھی ہیں اور عوام کی سیر وتفریح کی بہترین جگہیں بھی۔ لیکن اگر اس شہر کی بنیادی سہولیات پر نظر ڈالیں تو تعلیم، صحت، پینے کے پانی، صاف ہوا، ٹرانسپورٹ، سڑکوں، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے کروڑوں کی آبادی پر مشتمل اس شہر کی اکثریت انتہائی پسماندہ علاقوں کے عوام کی طرح زندگی گزار رہی ہے۔انہی وجوہات کے سبب گزشتہ برس اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے 140 ممالک کے شہروں کی قابل رہائش اور ناقابل رہائش ٹاپ ٹین رینکنگ میں کراچی کو بھی شامل کیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *