شہر قائد میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی ، شوہر نے پہلے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کرنے کے بعد لاش کو دیگ میں ڈال کر جلایا دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں پیش آیا جہاں اسکول کے کچن سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ایک دیگ سے برآمد ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو دیگ میں ڈال کر پکانے کی کوشش کی گئی تھی، خاتون کافی حد تک جل چکی ہے، جن کی شناخت 35 سالہ نرگس کے نام سے ہوئی ، بظاہر خاتون کو دیگ میں ڈال کر زندہ جلایا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل اور لاش کو جلانے کے واقعے میں مبینہ طور پر اس کا شوہر ملوث ہے، خاتون کا شوہر سید عاشق حسین ولد سید علی حسین ہے مفرور ہے۔
ایس ایچ اومبینہ ٹاؤن سلیم اعوان نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی شناخت 32 سالہ نرگس زوجہ عاشق کے نام سے کی گئی ہے۔ مقتولہ خاتون اسکول کی ملازمہ تھی اور اسکول کے سروینٹ کوارٹر میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھی اور 6 بچوں کی ماں تھی۔
ایس ایچ اونے بتایا کہ اسکول 8 سے 9 ماہ قبل بند ہوچکا ہے اورخاتون کومبینہ طور پراس کے شوہرعاشق نے قتل کیا ہےجس کے بعد خاتون کی لاش دیگ میں ڈال کرپکائی جارہی تھی اور خاتون کی ایک ٹانگ بھی جسم سےعلیحدہ تھی۔
پولیس نے بتایا کہ سفاک شوہر نے 6 بچوں کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کیا، ملزم اپنی بیوی کو بدچلنی پر اکساتا تھا۔مقتولہ کی 15 سالہ بیٹی کے مطابق اس کے والد نے منہ پر تکیہ رکھ کر پہلے والدہ کو قتل کیا، قتل کرنے کے بعد ایک ٹانگ گھٹنے سے کاٹی اور گھسیٹتا ہوا کچن تک لے گیا ، دیگ میں ڈال کر اوپر سے اُبلا ہوا پانی بھی ڈالتا رہا۔پولیس نے بتایا کہ قاتل اپنے تین بیٹیوں کو چھوڑ کر تین بچے اپنے ساتھ لیکربھاگ گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی 15 سالہ بیٹی کے جانب سے مددگار15 پولیس کو کال کرکے اس واقعے کی اطلاع دی گئی تھی جس پرعلاقہ پولیس موقع پرپہنچی تھی۔اس ہولناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف کا سماں ہے۔
حالیہ دنوں میں سرگودھا میں سسر نے اپنی ہی بہو کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا تھا، آسٹریلیا کی شہریت رکھنے والی مقتولہ بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانےکی خواہشمند تھی۔ جبکہ گزشتہ برس لودھراں میں بھی ایسا ہی ایک افسوناک واقعہ پیش آیا، جسمیں خاتون کا قاتل اس کا اپنا ہی شوہر نکلا تھا، شوہر نے پہلے تو اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد بےدردی سے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلا دئیے ۔گرفتاری کے بعد ملزم کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے تھے۔
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کی کچھ فرسودہ روایات جیسکہ کاروکاری،ونی،غیرت کے نام پر قتل، کم عُمری کی شادیاں وغیرہ اپنی جڑیں اس قدر مضبوط کرچکی ہیں کہ اُن سے جان چھڑوانا مشکل ہی نہیں،ناممکن ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہماری خواتین ان روایات کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…