طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغواء کے بعد  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا یہ دردناک واقعہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پیش آیا جہاں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

Image Source: Youtube

گلشن حدید کے علاقے سے اغواء ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی جب کہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 9 فروری کو گلشن حدید میں اپنے گھر سے کالج کیلئے نکلی تھی جب دوپہر ایک بجے تک جب لڑکی واپس نہ آئی اور اس کا کچھ پتا نہ چلا تو اہل خانہ نے خود ہی لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

رپورٹ میں لڑکی نے بتایا ہے کہ 2 سے 3 لڑکوں نے اسے اغواء کیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمے میں لڑکی کی نشاندہی پر نامزد تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے میڈیکل کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ گرفتار ملزمان میں عادل، فواد اور سمیع شامل ہیں۔ پولیس نے تفتیش کیلئے سینئیر پولیس افسران کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور یہ تفتیشی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔

افسوس کی بات ہے کہ ملک میں عصمت دری کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ سال موٹر وے پر خاتون کے ساتھ کمسن بچوں کی موجودگی میں عصمت دری کا واقعے نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا۔ملک میں بڑھتے ہوئے بدکاری، زیادتی اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے مختلف واقعات پر ریاست کو ان گھناؤنے جرائم کے خلاف کارروائی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عصمت دری کے واقعات، بدکاری، زیادتی اور بچوں سے بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے گھناؤنے جرائم کی روک تھام کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے ملزمان کے لئے کاسٹریشن (نامرد بنانے)کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔تاہم 15 دسمبر 2020 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں ریپ کے واقعات کی روک تھام اور اس سے متعلق کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اینٹی ریپ (انویسٹگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس 2020 کی باضابطہ منظوری دے دی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago