طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغواء کے بعد  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا یہ دردناک واقعہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پیش آیا جہاں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

Image Source: Youtube

گلشن حدید کے علاقے سے اغواء ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی جب کہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 9 فروری کو گلشن حدید میں اپنے گھر سے کالج کیلئے نکلی تھی جب دوپہر ایک بجے تک جب لڑکی واپس نہ آئی اور اس کا کچھ پتا نہ چلا تو اہل خانہ نے خود ہی لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

رپورٹ میں لڑکی نے بتایا ہے کہ 2 سے 3 لڑکوں نے اسے اغواء کیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمے میں لڑکی کی نشاندہی پر نامزد تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے میڈیکل کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ گرفتار ملزمان میں عادل، فواد اور سمیع شامل ہیں۔ پولیس نے تفتیش کیلئے سینئیر پولیس افسران کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور یہ تفتیشی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔

افسوس کی بات ہے کہ ملک میں عصمت دری کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ سال موٹر وے پر خاتون کے ساتھ کمسن بچوں کی موجودگی میں عصمت دری کا واقعے نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا۔ملک میں بڑھتے ہوئے بدکاری، زیادتی اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے مختلف واقعات پر ریاست کو ان گھناؤنے جرائم کے خلاف کارروائی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عصمت دری کے واقعات، بدکاری، زیادتی اور بچوں سے بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے گھناؤنے جرائم کی روک تھام کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے ملزمان کے لئے کاسٹریشن (نامرد بنانے)کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔تاہم 15 دسمبر 2020 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں ریپ کے واقعات کی روک تھام اور اس سے متعلق کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اینٹی ریپ (انویسٹگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس 2020 کی باضابطہ منظوری دے دی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago