قتل کے سزا یافتہ قیدی کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اسکالرشپ کی پیش کش ہوگئی

کہتے ہیں اچھائی اور برائی انسان کے دل میں ہوتی ہے، کوئی دنیا میں رہ کر برائی کے راستے پر چل نکلتا ہے اور جرم کے دلدل میں پھنس جاتا ہے تو کوئی جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنے ماضی کی غلطیوں پر سبق حاصل کر کے اپنا مستقبل برباد ہونے سے بچا لیتا ہے ، بیشک یہ فیصلہ تو قیدی پر ہوتا ہے کہ وہ آئندہ مجرم بنے یا پھر اچھا انسان بن کر معاشرے کے لئے مثال بن جائے۔

کراچی کے سینٹرل جیل کے ایک قیدی کی ایسی ہی انوکھی کہانی سامنے آئی ہے جو اپنے کئے گئے جرم پر سزا کاٹ رہا ہے لیکن اس نے جیل کی چار دیواری میں رہتے ہوئے بھی تعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔نعیم شاہ نامی اس قیدی نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر انٹرمیڈیٹ میں 86 اعشاریہ 73 مارکس کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کیا۔

Image Source: Facebook

سینٹرل جیل حکام کے مطابق نعیم شاہ کو قتل کیس میں 25 سال کی سزا ہوئی تھی، نعیم شاہ اچھے چال چلن کے ساتھ 11 سال قید کی سزا مکمل کر چکا ہے۔ قید کے دوران اس نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا، اس نے پہلے میٹرک کیا اور اس کے بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا ، جس میں شاندار نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنائی۔

Image Source: Facebook

انٹرمیڈیٹ کے بعد اس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان آئی کیپ سے رابطہ کیا ، آئی کیپ نے اس کا شاندار تعلیمی کیریئر دیکھتے ہوئے اسے اسکالر شپ آفر کردی ، اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں آئی کیپ نے بتایا کہ وہ ان کے اسکالر شپ پروگرام کے لیے اہل ہے اور اسے دس لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی جارہی ہے۔

Image Source: File

سینٹرل جیل انتظامیہ کا کہنا ہے جیل میں نعیم شاہ کسی قیدی سے زیادہ بات چیت کرنے کے بجائے اپنا زیادہ تر وقت پڑھائی میں گزارتا تھا جس کی بنیاد پر جیل حکام نے بھی اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور پڑھائی کے سلسلے میں اس کی ہر ممکن مدد کی ،نعیم کی لگن اور جیل حکام کی حوصلہ افزائی کی بدولت آج وہ یہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: بصارت سے محروم پاکستانی طالبہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کیلئے منتخب

واضح رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جیل کا ہرگز صرف یہ مطلب نہیں ہوتا ہے، کہ سزا یافتہ شخص کو کسی جگہ پر قید رکھا جائے بلکہ وہاں اسے مختلف مواقع فراہم کئے جاتے ہیں، جس میں کمپیوٹر کلاسز، تکنیکی صلاحیت پر مبنی فن لائیبریری کی سہولیات وغیرہ شامل ہوتی ہیں تاکہ کل کو جب مجرم باہر آئے تو وہ معاشرے کا ایک کارآمد شہری ثابت ہو۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago