پاکستان پر تنقید کنگنا رناوٹ کو مہنگی پڑگئی

پاکستان کی عزت ہمارے لئے مقدم ہے کوئی اس پر میلی آنکھ ڈالے، اس کی ساکھ کو نقصان پہنچائے یا تنقید کا نشانہ بنائے یہ ہمیں بالکل برداشت نہیں، لیکن پڑوسی ملک کے میڈیا کا کیا کریں جو اپنی عادت سے مجبور مختلف ہتکھنڈوں سے پاکستان کا مذاق اڑانے سے باز ہی نہیں آتا اور ہر بار منہ کی کھانے کے بعد بھی سکون سے نہیں بیٹھتا۔

اب تو اس مقصد کیلئے سوشل میڈیا کا بھی خوب فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ اپنے شعلہ باز بیان بازی کے لئے بھارتی اداکارہ کنگنارناوٹ کسی طور پیچھے نہیں اور پاکستان مخالف بیان دینے میں سر فہرست ہیں ۔ وہ پاکستان پر تبصرے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں بلکہ سوشل میڈیا پر مسلسل پاکستان پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ درحقیقت ان کی یہ سوچ دونوں ممالک کے مابین سیاسی اختلافات کو بھڑکنے کا کام کرتی نظر آتی ہے ۔

Image Source: Gulf News

لیکن اس بار کنگنا کے ساتھ معاملہ کچھ اُلٹا ہو گیا بلکہ پاکستان پر تنقید کرنا ان کو مہنگا پڑ گیا، یا یوں کہہ لیں کہ ان کو لینے کے دینے پڑ گئے کیونکہ اس بار ان کے تبصرے پر منیب بٹ اور مومنہ مستحسن نے پاکستان کا مکمل دفاع کیا اور ان کی تنقید کا بھرپور انداز سے جواب دے کر انہیں چپ کروادیا۔

ہوا کچھ یوں کہ کنگنا رناوٹ نے بھارتی فلم سڑک 2 کے تازہ ترین ٹریلر 2 کے بارے میں ٹوئیٹر پرتذکرہ کرتے ہو ئے کہا کہ لفظ” گرو “کو حقیقت میں”مولوی “سے تبدیل کردینا چاہئیے کیونکہ پاکستان ہی ہندوستان میں مذہبی تعصبانہ سوچ پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔

ان کے اس بیان پر منیب بٹ نے ان کو اچھا سبق سکھایا اور کہا کہ آپ کا منفی پروپیگینڈا کرنے والا میڈیا درحقیقت آپ کی ذہنیت کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے، اس موقعے پر منیب نے کنگنا کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کا قصے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو اپنا پائلٹ بھیجیں چائے تیار ہے۔

منیب بٹ کے اس زوردار بیان کے بعد مومنہ نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کنگنا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی طرف سے ہر اختلاف میں پاکستان کو کیوں گھسیٹا جاتا ہے؟ کیوں آپ ہر بار پاکستان کو موضوع بحث بناکر اپنے اندرونی معاملات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں اور ان کے حل پر نظرثانی نہیں کرتے۔

مزید جانئے: پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بیچھڑے 20 برس گزر گئے

مومنہ کے اس بیان نے کنگنا کو لاجواب کردیا۔ اداکار چاہے سرحد کے اس پار ہو یا پھر اُس پار وہ ملک کا سفیر ہوتا ہے اور وہ اپنے ملکی خیالات کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ترجمانی کرتا ہے۔ لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ کنگنا سوشل میڈیا پر کبھی بھی پاکستان کے بارے میں غیر جانبدارانہ بات کرتی نظر نہیں آتیں اور ان کے بیانات پاکستان مخالف ہوتے ہیں چنانچہ پاکستانیوں کیلئے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر کب تک کنگنا بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے پر بھروسہ کرکے اس طرح کی بیان بازی سے اپنے پاکستانی مداحوں کی دل آزاری کرتی رہیں گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago