Categories: صحت

کلونجی کے کرشماتی فوائد, چہرے اور بالوں کیلئے بےحد مفید

کلونجی کے سیاہ بیج میں اللہ تعالیٰ نے موت کے سوا ہر مرض کی شفاء رکھی ہے، کلونجی کے فوائد سنت سے بھی ثابت شدہ ہیں۔ اس کو نہار منہ کھائیں یا کھانے میں شامل کریں ہر طرح سے فائدہ مند ہے۔ کلونجی کے سیاہ بیج متعدد طبؔی فوائد کے حامل بھی ہیں جن کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینو ایسڈز، فٹی ایسڈ، پوٹاشیم، آئرن، کیلشیم اور دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔

پہلے کے دور میں کلونجی کا استعمال بہت عام تھا کیونکہ لوگ اس کی افادیت سے باخبر تھے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اب انسانی زندگی مشینی بن کر رہ گئی ہے اور لوگوں نے بشمول اپنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے مصنوعی چیزوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ یقین کریں ایک چٹکی کلونجی کا روزانہ استعمال ناصرف ہماری صحت کے لئے مفید ہے بلکہ یہ چہرے اور بالوں کے لئے بھی یہ نہایت فائدے مند ثابت ہوتی ہے۔ اپنے بالوں اور جلد پر آپ اس کا استعمال کس طرح کرسکتے ہیں یہ آپ کو بتاتے ہیں۔

مضبوط اور چمکدار بال

آج ہمارا لائف اسٹائل ایسا ہو گیا ہے کہ صحت کے ساتھ ساتھ بالوں پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔بال جھڑنا اور گنج پن بڑ ھتا جارہا ہے ایسے میں اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ کلونجی کا تیل بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور گنج پن سے بچاکر تیزی سے بالوں کی نشو و نما کرتا ہے تو یہ یقیناً آپ کے لئے بڑی خبر ہوگی۔

کلونجی کا تیل بالوں کو نمی فراہم کرتا ہے اور ساتھ جڑوں کو مضبوط بھی کر تا ہے۔ اپنے بالوں کو چمکدار اور مضبوط بنانے کیلئے کلونجی کے تیل کو گرم کرکے اس تیل سے بالوں کی جڑوں کی مالش کریں اور ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ ہفتے میں دو سے تین بار ایسا کریں پھر نتائج دیکھیں۔

خوبصورت جلد


پر کشش جلد ہر مرد اور عورت کی خواہش ہوتی ہے اس میں کلونجی اس میں آپ کی مدد کر سکتی ہے، یوں کریں کے ایک کپ لیموں کے عرق میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں اور اس مکسچر کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں اور پھر اثر دیکھیں۔ اپنے کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کو جادوئی انداز سے غائب ہوتا دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کلونجی کے 9 دانے صبح نہار منہ پانی سے نگل لیں تو کچھ عرصے میں چہرہ جاذب نظر ہو جائے گا۔

سردیوں کے موسم میں پھٹی ایڑیوں کا مسئلہ عموما ًدرپیش رہتا ہے اس کے لئے کلونجی کا تیل پھٹی ایڑیوں پر لگائیں یہ اس مسئلے سے نجات د لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago