جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی ختم ہونے کے پیچھے کیا مریم نواز ہیں ؟حقیقت جانیے۔

جنید صفدر کی طلاق کے بعد سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے خود اپنے بیٹے کی شادی شدہ زندگی میں سکون نہیں رہنے دیا جس کی وجہ سے یہ رشتہ ختم ہو گیا ۔

Junaid Safdar Ayesha Divorce

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ سیف کے نام سے انسٹا گرام اسٹوری شیئر ہو رہی ہے جس میں کہا گیا ہے اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ میاں بیوی کو اللہ نے ایک دوسرے کیلئے سکون بنایا ہے لیکن میری زندگی میں سکون نہیں ہے

ہاں پیسہ، شہرت اور لگثری لائف اسٹائل آج کل کی زندگی کیلئے ضروری ہے لیکن ان سے سکون حاصل نہیں ہوتا۔

Image Source:Instagram

جتنا عرصہ میں اس رشتے میں بندھی رہی، میری زندگی سے سکون ختم رہا۔ایک بیوی کو شادی کے بعد اپنے شوہر سے زیادہ سے زیادہ کیا چاہیے ہوتا ہے ؟ صرف پیار اور سکون اور یہ مجھے میرے شوہرنہیں دے سکے۔

عائشہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنی طلاق سے خوش ہوں، لیکن شاید میری ساس یہ بھول گئی تھیں کہ میرے لیے پرائیویسی کتنی اہمیت رکھتی ہے اور سکون انسان کا بنیادی حق بھی ہے۔ بہرحال اب مجھے زندگی میں ان سب باتوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہے

جبکہ اصل حقیقت اسکے بالکل الٹ ہے یہ اکاؤنٹ عائشہ سیف کا نہیں ہے بلکہ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے جس کو عائشہ سیف کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے۔

جنید صفدر کی طلاق کے حوالے سے عائشہ سیف کے جعلی انسٹا اکاؤنٹ سے یہ اسٹوری شئیر کی گئی حالانکہ اکاؤنٹ جو خود کو جنید صفدر کی بیگم ظاہر کرتا ہےاُسکی ڈی پی پر سلمان شہباز کی اہلیہ کی تصویر ایڈیٹ کر کے لگائی ہوئی ہے جو کہ ایک جعلی تیار کردہ اسکرین شاٹ تھا۔

اس کے علاوہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس سنگین مسئلے پر اب تک سوشل میڈیا پر مریم نواز یا پھر ان کے خاندان کے کسی بھی فرد نے اس حوالے سے کوئی بھی بیان نہیں جاری کیا ۔ 

گز شتہ روز جنید صفدر نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگا کر اپنی طلاق کی تصدیق کردی ہے انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ’میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں‘۔

Image Source:Instagram

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون مل سکے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا‘۔ انہوں نے عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

۔جنید صفدر کے نکاح کی  تقریب اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی اور جنید صفدر اور عالشہ سیف کی شادی دسمبر 2021میں ہوئی تھی۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago