سلمہ ظفر کے ایک کروڑ کے الزام پر جویریہ سعود کا کرارا جواب

سنئیر ایکٹر سلمٰی ظفر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میںں انہوں نے جویریہ سعود پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ کام کروا کر معاوضہ نہیں دیتیں اور اب تک جویریہ نے ان کے ایک کروڑ روپے ادا نہیں کئے ہیں۔

اس معاملے پر جویریہ سعود نے بھی اپناموقف بیان کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ سلمٰی ظفر نے ہمارے ساتھ کئی سال تک کام کیا ہے، اگر ہم انہیں پیسے نہیں ادا کررہے تھے تو انہیں پہلے مہینے ہی کام چھوڑ دینا چاہئیے تھا، انہوں نے سات سال تک ہمارے ساتھ کیوں کام کیا؟ ہمارے ہر پراجیکٹ میں وہ آخر تک ہمارے ساتھ ہی رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان کے پیسے بہت پہلے ہی کلیئر کرچکے ہیں پتا نہیں یہ کون سا حساب لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں، اچانک ان کو کیا یاد آیا ہے۔ اگر ہم نے ان کے پیسے ادا نہ کئے ہوتے تو ہم اتنے سکون سے زندگی نہ گزار رہے ہوتے۔

Source: Google

جویریہ نے کہا کہ سلمٰی ظفرنے کچھ ماہ قبل مجھ سے ایک کاروبار میں شراکت داری کے لئے کہا تھا جس میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں تھی، ان کے بےحد اصرار پر بھی جب میں نے منع کیا تو وہ بُرامان گئیں اور اب ان کی یہ ویڈیو سامنے آگئی۔ جس میں انہوں نے پیسوں پر صرف دو منٹ بات کی ہے باقی تو کردار کشی اور الزام تراشی ہی کی ہے۔

جویریہ نے یہ بھی کہا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگاﺅں یا بدتمیزی کروں اور ویڈیو میں وہ جن لڑکوں کی بات کر رہی ہیں وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، حالانکہ ہم ایک سال سے کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں اور ان کو اجازت بھی دی ہو ئی ہے کہ اگر باہر سے کوئی کام ملے تو کر لینا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago