آج ملک بھر میں پوری قوم وطن عزیز اور مملکت خداداد پاکستان کا 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے. ملک کے مختلف شہروں میں عوام کی جانب زبردست قسم کا چراغاں اور آتش بازی کرکے ملک کا 74 واں یوم آزادی منایا گیا۔ جہاں نظر گماہی جائے وہاں وہاں سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آرہی ہے۔ کسی نے اپنے گھر کو برقی قمقموں سے سجایا ہے تو کسی نے گلی محلوں کو جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجالیا ہے۔
اس خوشی کے موقع پر عوام جہاں ملک بھر میں ایک دوسرے کو یوم آزادی کے مبارک بادی پیغامات بھیج رہے ہیں وہیں شوبز ستاروں نے بھی ملک بھر میں عوام کو مختلف انداز میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ جوڑے کی جانب سے پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے سفید اور سبز لباس زیب تن کیا گیا تھا۔
اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے تمام مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے سال انہیں آزادی کی قدر اور اہمیت سمجھ آ رہی ہے ۔ آزادی کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں کی کامیابیاں شامل ہیں، اس لئے اس کی قدر کریں اور ملک وقوم کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں۔
اداکار فیصل قریشی کی جانب سے انسٹاگرام پر قومی پرچم کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے، پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر اداکار نے ملی نغمہ یہ تیرا پاکستان، یہ میرا پاکستان ہے، الفاظ بھی لکھے۔
اداکار ہمایوں سعید نے بھی اس خوشی کے دن کے موقع پر تمام مداحوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور دعا کرتے ہوئے لکھا اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔ ہم مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے متحد رہیں، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں۔
ملک کے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر اداکار منیب بٹ کی جانب سے پوسٹ شئیر کی گئی، جس میں انہیں اپنی گاڑی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ گاڑی پر بڑا سبز ہلالی پرچم لگا ہوا ہے۔ ساتھ ہی اداکار نے جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی، پاکستان زندہ آباد کہا، پاکستان کا مطلب کیا لکھا اور سوالیہ نشان بنا دیا۔جس پر مداح ان کے اس نعرے کا پرجوش انداز میں جواب دے رہے ہیں۔
اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ایک جذباتی اور پرجوش ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ خواتین، بچوں سمیت معاشرے میں ہونے والے تمام مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا عہد کریں۔
ملک کے 74 ویں ہوم آزادی کے موقع پر اداکارہ نمرہ خان نے قوم پرچم کے ہمراہ اپنی ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں قومی ترانے کی خوبصورت دھن سنائی دیتی ہے۔ اداکارہ نے جاری پیغام میں لکھا کہ ہزاروں لوگوں نے اپنی جانوں کو قربان کیا، تو آج ہم اس دن کو بنارہے ہیں، ہمیں ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہے۔ جشن آزادی مبارک
گلوکارہ کومل رضوی نے انسٹاگرام پر سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے، پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
اداکارہ صبا قمر کی جانب سے جشن آزادی کے موقع انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شئیر کی اور پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
معروف کامیڈین اور اداکار احمد علی بٹ کی جانب سے. بھی جشن آزادی کے موقع پر ایک جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو تعمیر کرو، محبت سے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…