قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے حالیہ دنوں میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی، ان کے داماد شاہین آفریدی سمیت ساتھی کرکٹرز، دوست اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
حارث رؤف کے نکاح کی تصاویر دیکھنے کے باوجود بھی مداح ان کے اور ان کی اہلیہ کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں۔ تاہم نکاح کے بعد پہلی بار فاسٹ بولر جلد نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے والے ہیں، جس کے کچھ کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ان میں سے ایک کلپ میں مداح ان سے سوال پوچھتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ میچ تو بہت سے جیتے ہیں لیکن بھابھی (مزنا مسعود ملک) کا دل کیسے جیتا؟جواب میں کرکٹر مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘یہ قدرت کا نظام ہے، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میرا بھی ایسے ہی بن گیا’۔
پھر سوال کرتا ہے کہ ہمیں بھی کچھ ٹپس دیں جس پر حارث نے قدرے سنجیدہ انداز میں کہا ‘یہ اسکیم ایسی نہیں ہوتی کہ دربار دربار جاکر بیٹھو’۔
ایک اور خاتون مداح فاسٹ بولر سے پوچھتی ہیں کہ ‘اتنی جلدی نکاح کرکے اداکارہ مایا علی سمیت تمام لڑکیوں کا دل کیوں توڑ دیا؟’حارث نے ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘میں ایک ہی کے ساتھ کرسکتا ہوں اور وہ میں نے کرلی ہے، اب آپ اپنا دل جوڑیں، کہیں اور جوڑ لیں اپنا دل’۔واضح رہے کہ حارث رؤف اپنے کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ مایا علی ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور اگر انہیں کسی اداکارہ کے ہمراہ ڈنر پر جانے کا موقع ملا تو وہ مایا ہوں گی۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے نکاح پر دلہن کی تیاری سے لیکر فوٹو شوٹ تک ہر لمحے کے خوب چرچے رہے، اور کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں ایسی ہی ایک ویڈیو میں جب فوٹو گرافر کے مطالبے پر حارث رؤف کی اہلیہ اپنے شوہر کو پوز سمجھانے کی کوشش کرتی ہیں تو قومی کرکٹر ان کے آگے ہاتھ جوڑ دیتے ہیں کہ مجھے معاف کردو۔ جبکہ ایک ویڈیو میں مزنا ملک کی مہندی میں حارث کے نام کے ابتدائی حروف اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھی ہوئی نظر آئی جس کو صارفین نے بہت پسند کی۔
نکاح کی ان ویڈیوزپر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تبصرے اور مبارکبادیں شیئر کی گئیں وہیں ان کے دوست اور ساتھی کرکٹرز نے بھی انہں سوشل میڈیا پر نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے خوب ستایا اور اپنے اپنے انداز میں مشورے بھی دئیے۔ مزید برآں، نکاح کی مناسبت سے اس جوڑی نے سفید رنگ کے شیڈز کے ساتھ تیار عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا۔اس موقع پر دلہن نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…