پاکستان میں رمضان المبارک کاآغاز کس تاریخ کو ہوگا؟


0

پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔

Ist Ramdan In Pakistan 2025

Ist Ramdan In Pakistan 2025

فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 28 فروری(جمعہ) یا پھر یکم مارچ(ہفتہ) کو نظر آنے کا امکان ہے، رمضان کا آغاز یکم مارچ (ہفتہ) یا 2 مارچ (اتوار) کو متوقع ہے۔

:مزید پڑھیئں

سال 2025 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے عیدالفطر کا چاند  29  مارچ  (ہفتہ) یا  30 مارچ  (اتوار) کو نظر آنے کا امکان  ظاہر کیا ہے، یوں پاکستان میں  عیدالفطر  30 مارچ (اتوار)  یا 31 مارچ (پیر)  کو منائے جانے کا امکان ہے۔

 رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔ اس ماہ مبارک میں اہل اسلام نماز فجر کا وقت شروع ہونے سے نماز مغرب تک اللہ کی رضا کے لیے بھوکا پیاسا رہ کر روزہ رکھتے ہیں اور عید اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے ان ہی روزہ دار بندوں کے لیے ایک انعام ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *