عراق: دولہا کو گانا پسند نہیں آیا، شادی کے دن طلاق دیدی

گزشتہ کچھ سالوں کے دوران دنیا بھر میں طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا اور گھریلو ناچاقی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث دنیا بھر سے خواتین عدالتوں میں طلاق کے دعوے دائر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ دنیا میں شاید ہی کوئی میاں بیوی ایسے ہوں کہ جن کے درمیان نوک جھونک نا ہوتی ہو مگر بعض واقعات میں دونوں کی یہ نوک جھونک تکرار کی صورت اختیار کرلیتی ہے اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے لیکن عراق میں طلاق کے حوالے سے اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں دولہا نے شادی کے دن دوران تقریب دلہن کو طلاق دیکر تیز ترین طلاق کا ریکارڈ قائم کرکے سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس عراقی دولہا نے اپنی دلہن کو ناپسند گانے پر رقص کرنے پر طلاق دی۔ عراق کے شہر بغداد میں شادی کی اس تقریب کے دوران دلہن نے شامی گانے ‘مسیطرہ’ پر رقص کیا، اس گانے کے لیرکس میں کچھ ایسے الفاظ شامل تھے جو دولہا اور اس کی فیملی سے برداشت نہ ہوئے جس پر دولہا نے غصے میں طلاق دیدی۔

Image Source: Wedding Forward

دراصل اس شامی گانے کے الفاظ کچھ یوں تھے (میں تمہیں کنٹرول کروں گی اور تم پر غالب آجاؤں گی) جبکہ اس گانے کا پہلا بول یہ تھا کہ ‘تم میری کی گئی سخت ہدایات پر چلو گے’۔ یہ سنتے ہی دولہا کی فیملی آگ بگولہ ہوگئی ، دولہا اور دلہن کے درمیان تقریب میں ہی بحث شروع ہوئی جس کا اختتام طلاق پر ہوا۔

Image Source: File

ہر لڑکی کی طرح اس عراقی دلہن کی بھی خواہش ہوگی کہ وہ اپنی شادی کے دن کچھ منفرد کرے تاکہ اس کی زندگی کا یہ خاص دن یادگار رہے لیکن اس دلہن کو کیا معلوم تھا کہ اپنی شادی کے دن یہ گانا چننا اور اس پر ڈانس کرنا اسے مہنگا پڑجائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس گانے پر طلاق کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اردن میں ایک شخص نے اس گانے پر شادی کے روز اپنی دلہن کو طلاق دی تھی۔

بعض اوقات لوگ عجیب وغریب وجوہات پر اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں۔ جیسے گزشتہ دنوں اسی نوعیت کا ایک واقعہ مصر میں پیش آیا ہے ، جس میں ایک 30 سالہ شوہر نے اپنی 22 سالہ بیوی کی پڑوسیوں کے کپڑے چُرانے کی عادت سے تنگ آکر طلاق کا مقدمہ دائر کیا۔

مزید پڑھیں: شادی میں دلہن کی اسلحے کے ساتھ انٹری

مصری شخص نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی جب گھومنے جاتی تھی تو پڑوسی خاتون کے کپڑے ادھار لیتی تھی لیکن پھر انہیں واپس نہیں کرتی تھی۔ شوہر نے اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ بیوی نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر پڑوسی کپڑے واپس مانگیں گے تو وہ ان کو مارے گی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ پڑوسی نے مجھے روکا اور کہا کہ آپ کی اہلیہ کپڑے واپس نہیں کرتیں ہم پولیس کو رپورٹ کریں گے اس لیے میں نے پڑوسیوں کو نئے کپڑے خرید کر دئیے تاکہ قانونی مسائل سے بچا جاسکے لیکن پھر بھی اہلیہ نے ان لوگوں کی پٹائی کی۔ اس پر شوہر اہلیہ کے گھر گیا اور اس سے طلاق مانگی لیکن اس نے انکار کردیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago