نریندرمودی نے گلوان ویلی کا سودا کردیا، سوشل میڈیا پر عوام کی تنقید

کشمیر کی خوبصورت وادی کو خون سے رنگنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمان دشمن پالیسیوں سے اج کون نہیں واقف ہے۔ ہندو نیشنلسٹ نریندر مودی نے جہاں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لئے بھارت کی سرزمین کو تنگ کیا وہیں بھارتی جانبدار میڈیا سے اپنی اپنی واہ کروا کر خوشی حاصل کرنا بھی نریندر مودی کا پرانہ شوق ہے۔ لیکن اب دور سوشل میڈیا کا ہے لوگ اپنے جزبات کا اظہار کچھ ہی لمحوں میں کردیتے ہیں کیونکہ اب وہ صحیح اور غلط کی سمجھ رکھتے ہیں۔

اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا، تقریروں میں اپنی بہادری اور دلیری کا حوالہ دیتے ہوئے 56 انچ کی چھاتی کا ذکر کرنے والے مودی اصل میں کتنے بزدل ہیں اب اس بات کا سب کو بخوبی اندازہ ہوچکا ہے۔

لداخ میں جاری بھارت اور چین کے مابین کشیدگی میں بھارت کو اس وقت کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کنٹرول لداخ کے کافی علاقے پر اس وقت ناصرف چینی فوج قابض ہوگئی ہے بلکہ ساتھ ہی رواں ہفتے چینی اور بھارتی افواج کے مابین ہونے والے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا اور خاص کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کا روزہ رکھ لیا تھا اور اس موضوع پر کوئی بات نہ کررہے تھے اور نہ ہی جواب دے رہے تھے۔

البتہ گزشتہ شب بھارتی وزیراعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی گئ تھی جس میں انہوں نے سب اچھے کی نوید سنائی اور آنے والی خبروں کو مسترد کردیا۔ لیکن اس پوری صورتحال کا بم پھوٹا اس وقت جب سوشل میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی لداخ سے مرنے اور زخمی ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح بھارتی فوجی وہاں بے یارو مددگار موجود ہیں۔

جس پر پوری بھارتی عوام اور اپوزیشن کے اہم رہنما راہول گاندھی کی جانب سے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عوام میں کسی نے ان کو دھوکے باز قراد دیا۔تو کسی نے فریب فریبی تو کسی نے جھوٹا قرار دیا ۔اور تو اور کسی کو اب سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی یاد ستانے لگی اور تو کوئی ان سے سوال کررہا ہے کہ آخر وہ بھارت کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

جبکہ ایک سابق بھارتی فوجی نے موجودہ بھارتی کے روئیے کو دیکھ موجودہ وقت میں آرمی میں نہ ہونے پر خوشی کا اظہار لیا بلکہ یہ بھی شکر کیا کہ ان کا بیٹا ابھی آرمی میں نہیں ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago