بھارتی مسلم طالبہ کا انتہا پسندوں کے سامنے ‘اللہ اکبر’ کا نعرہ،

بھارت کی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات پر کالجوں کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں ، ان حالات میں ایک نڈر مسلم طالبہ حجاب پہن کر کالج میں داخل ہوئی تو بی جے پی کے اسٹوڈنٹس ونگ کے غنڈے اس پر ٹوٹ پڑے اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی تاہم نہتی لڑکی نے انتہا پسندوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نعرہ تکبیر ‘اللہ اکبر‘ بلند کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نعرہ تکبیر بلند کرنے والی لڑکی مسکان خان کا کہنا ہے کہ اسائمنٹ دینے آئی تھی، مجھے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا تھا، ہندو انتہا پسندوں کے نعروں کے جواب میں نعرہ تکبیر بلند کیا اور مجھے ایک لمحے کے لیے بھی خوف محسوس نہیں ہوا۔

Image Source: Screengrab

مسکان خان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک حجاب کی اجازت نہیں ملے گی احتجاج جاری رکھوں گی، غنڈہ گردی کرنے والوں میں 90 فیصد کالج کے باہر کے لوگ تھے۔ ہماری ترجیح ہماری تعلیم ہے، کپڑے کے ایک ٹکڑے کے پیچھے وہ ہمیں تعلیم کے حق سے محروم کررہے ہیں۔ 

اس حوالے سے دیگر مسلم طالبات کا کہنا ہے کہ وہ دہائیوں سے حجاب پہن کر کالج آتی ہیں، اب انتہا پسندوں کے ڈر سے وہ اپنے حجاب نہیں اتاریں گی اور ہر میدان میں مقابلہ کریں گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حجاب کے تنازع پر کرناٹک میں دن بھر بی جے پی کے غنڈوں کی غنڈہ گردی جاری رہی اور میڈیا کوریج کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔جبکہ اس تنازع پر شدت کے بعد کرناٹک میں اسکول اور کالج تین دن کے لیے بند کردئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ،جمعیت علماء ہند نے بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ کر جواب دینے والی طالبہ مسکان خان کے لئے انعام کا اعلان کردیا۔جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے طالبہ مسکان خان کے لئے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

Image Source: Screengrab

دریں انثاء، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نریندرا مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، بھارتی معاشرہ غیرمستحکم قیادت میں تیزی سے زوال پذیرہے،حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے،شہریوں کوحجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔

علاوہ ازیں ، سوشل میڈیا پر بھی ‘اللہ اکبر ‘ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور بھارت کی کئی نامور شخصیات جن میں بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ ، اداکارہ سوارا بھاسکر ، بھارتی صحافی رعنا ایوب شامل ہیں نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

خیال رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا کہ جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں طالبات نے کالج انتظامیہ سے درخواست کی کہ ان کو امتحانات کی تیاری کے لیے کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے لیکن کالج کے پرنسپل نے طالبات کو حجاب میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago