بھارت میں ایک فیملی نے غلطی سے چرس کی سبزی بنا کر کھالی

بھارتی اسٹیٹ اترپردیش کے شہر کننوج میں پیش آیا ایک انوکھا اور حیرت انگیز واقعہ۔ واقعے نے سنے اور دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ یہ واقعے کچھ اس طرح کا ہے کہ ایک بھارتی فیلمی نے چرس کے پتوں کو پکا کر کھا لیا، جس کے بعد پوری فیملی کو اچانک طبیعت بگڑی اور ان کو اسپتال منتقل کرنا پڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر کننوج کے ایک گاؤن میاگنج میں گزشتہ ہفتے کے روز پیش آیا، جہاں ایک فیلمی نے غلطی سے میریجوانہ یعنی چرس کے پتوں کو میتھی کی سبزی سمجھ کر اس کو پکایا اور اس کو کھا لیا۔ یاد رہے دنیا میں چرس کو ایک نشہ آور چیز سمجھا جاتا ہے اور اس کے استعمال پر پابندی بھی نافذ ہے۔

دوسری جانب جب اس واقعے کی تحقیقات ہوئی تو معلوم پڑا کہ نول کشور نامی ایک سبزی فروش نے چرس کے سوکھے ہوئے پتے نیتیش نامی شہری کو میتھی کی سبزی بول بیچی تھی۔ جبکہ اس پورے معاملے میں نیتیش اور نیتیش کی فیملی بلکل بےخبر تھی کہ میتھی کی سبزی بول کر دیئے گئے پتے درحقیقت اصل میں سوکھی ہوئی چرس کے پتے ہیں۔

Source: Wikipedia

بعدازاں نیتیش کی بھابی نے نیتیش کے کہنے پر گھر میں میتھی کی سبزی یعنی چرس کے پتوں کو پکایا اور بےخبر فیملی نے ہفتے کی شام تقریباً 5 بجے چرس کی بنی ہوئی سبزی کو کھالیا۔ تاہم کھانے کے کچھ ہی دیر بعد گھر میں موجود چھے کے چھے افراد کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی۔ طبعت آخر میں اس حدتک بگڑتی چلی گئی کہ گھر کے کچھ لوگوں بدحواسی کے عالم میں چلے گئی جبکہ کچھ گھر کے فرد تو بےہوش بھی ہوگئے۔

اس پوری صورتحال کو دیکھتے ہوئے آس پڑوس کے لوگ جمع ہوگئے اور پوری فیملی کی ایسی حالت دیکھ پریشان ہوئے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع فراہم کی۔ جس کے بعد پولیس نے آکر ان تمام گھر والوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں اب پوری متاثرہ فیملی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے اس پورے معاملے کی جب چھان بین شروع کی تو پتہ لگا کہ اس فیملی نے شام کو کھانے میں چرس کی بنی ہوئی سبزی کھائی ہے، پولیس نے متاثرہ فیملی کے کچن سے پکی ہوئی اور پیکٹ میں موجود بچی ہوئی سبزی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ساتھ ہی پولیس نے اس واقعے کے مرکزی ذمہ دار سبزی فروش نول کشور سے تحقیقات شروع کی تو اس نے بتایا کہ یہ سب کچھ اس نے محض مذاق میں کیا تھا، جس پر پولیس نے سبزی فروش کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago