Categories: پاکستان

بھارت میں تیزی سے پھیلنے والا ‘ٹماٹو فلو’ کیا ہے؟

دنیا میں کورونا کی وباء کا زور کم ہونے کے بعد نئی نئی بیماریوں کی تشخیص کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، حال ہی میں بھارت میں تیزی سے پھیلنے والی وباء ‘ٹماٹو فلو’ نے بھی لوگوں کو تشویش میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ اب تک درجنوں بچے اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

ٹماٹو فلو نامی یہ وائرل انفیکشن پہلے مئی میں ریاست کیرالہ میں دریافت ہوا تھا۔ اس ریاست میں 26 جولائی تک 5 سال سے کم عمر 82 بچوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔ کیرالہ کی پڑوسی ریاستوں تامل ناڈو اور اوڑیسہ میں 9 سال تک کی عمر کے بچوں میں ٹماٹو فلو کے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں اس بیماری کے پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

Image Source: Unsplash

واضح رہے کہ یہ ہینڈ فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (ایچ ایف ایم ڈی) کی ایک قسم ہے لیکن سائنسدانوں کو ابھی تک وائرس کی صحیح نوعیت کا پتا نہیں چل سکا۔ بھارتی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اگرچہ اس فلو وائرس کی علامات دیگر وائرل انفیکشن کی طرح ہیں، لیکن اس کا تعلق سارس-کووی-2 سے نہیں ہے (کورونا وائرس کا سائنسی نام جو کوویڈ-منکی پوکس، ڈینگی یا چکن گنیا کا سبب بنتا ہے)۔

ٹماٹو فلو کیا ہے؟

Image Sourc: File

اس وائرس کو ٹماٹو فلو کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس میں مریض کے جسم میں تکلیف دہ سرخ رنگ کے آبلے ابھرنے لگتے ہیں جو کہ عام طور پر زبان، مسوڑھوں، گالوں، ہتھیلیوں اور تلووں پر پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس بہت زیادہ متعدی ہے۔ بچوں میں اس کے پھیلاؤ کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ یہ وائرس متاثرہ فرد کے قریب رہنے یا آلودہ سطح کو چھونے سے پھیل سکتا ہے۔اس سے چھوٹے بچے زیادہ متاثرہ ہو رہے ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ بیماری وائرل بخار ہے،چکن گونیایا ڈینگی بخار کا اثر ہے۔

علامات کیا ہیں؟

Image Source: File

تیز بخار، چھالے، تھکاوٹ، جوڑوں کا درد، پیٹ میں درد، متلی، قے،کھانسی، چھینک، ناک بہنا ، منہ میں جلن ٹماٹو فلو کی اہم علامات ہیں۔ البتہ بچوں میں گندی اشیاء چھونے اور زمین پر پڑی چیزیں اٹھا کر کھانے سے یہ وائرس لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔ ماہرین نے اس بیماری کو مچھر کے کاٹنے کی مبینہ وجہ بھی قرار دیا ہے۔

کیا یہ فلو پھیلتا ہے؟

Image Source: File

عام فلو کی طرح ٹماٹو فیور بھی متعدی ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ متاثرہ بچے کو الگ تھلگ رکھنا ہے۔ بچوں کو فلو کی وجہ سے ہونے والے چھالوں کو کھرچنے سے روکنا ضروری ہے۔ مناسب آرام اور حفظان صحت کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔ متاثرہ افراد کے ذریعے استعمال ہونے والے برتن، کپڑے اور دیگر اشیاء کو صاف کرنا ضروری ہے تاکہ فلو کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ٹماٹو بخار خود کو محدود کرنے والا فلو ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے تو علامات وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ بچے کو ہائیڈریٹ رکھا جائے اور اگر کوئی علامت ہو تو اس کے بارے میں ڈاکٹر سے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں۔

علاج کیا ہے؟

Image Source: File

غیر مہلک ٹماٹو فلو کے لیے فی الحال کوئی ویکسین یا اینٹی وائرل علاج موجود نہیں ہے۔ ڈاکٹر اس وائرس میں آرام کرنے اور وافر مقدار میں سیال پینے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

Image Source: File

اس فلو کے حوالے سے طبی ماہرین تاحال کوئی حتمی رائے نہیں دے سکے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ مریض اور اس کے آس پاس کے لوگوں کے لیے صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago