شادی میں آشنا کی فلمی انٹری، زبردستی دلہن کی مانگ بھردی

پیار میں دھوکہ ملنے پر محبت کرنے والے الگ الگ طریقے سے اپنا غصہ نکالتے ہیں اور دھوکہ دینے والے سے انتقام بھی لیتے ہیں۔ انتقام کی آگ میں بعض لوگ تو ایسی حرکتیں بھی کر بیٹھتے ہیں جو کسی فلمی سین سے کم نہیں لگتیں اور یہ منظر دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہوکر بس یہی سوچتے رہ جاتے ہیں کہ یہ کوئی فلمی سین تھا یا واقعی ایسا ہوا ہے۔

فلمی طرز کا ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں بن بلائے آشنا نے عین وقت پر انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں زبردستی سندور لگاکر سبھی کو حیران کر دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن مہمانوں کے ہمراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو ورمالا پہنانے ہی والے ہوتے ہیں کہ اس دوران دلہن کا آشنا چہرے پر رومال باندھے وہاں پہنچ جاتا ہے اور آتے ہی فلمی انداز میں زبردستی دلہن کی مانگ میں سندور بھر دیتا ہے حالانکہ دلہن اس سے بچنے اور اپنے چہرہ دوپٹے سے چھپانے کی کوشش بھی کرتی ہے لیکن لڑکا اپنی جیب سے سندور کی پوٹلی نکال کر پوری کی پوری لڑکی پرانڈیل دیتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لڑکا اور دلہن ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم پھر ان کا تعلق ختم ہوگیا اور لڑکا چند ماہ قبل کسی اور شہر میں کام کی غرض سے چلا گیا۔ اسی دوران لڑکی کے گھر والوں نے اس کی شادی اس دولہا کے ساتھ طے کردی اور جب اس بات کا علم لڑکے کو ہوا تو شادی کی تقریب میں آ ٹپکا اور زبردستی دلہن کی مانگ بھر دی۔

مزید پڑھیں: دولہا دولہن کا شادی میں غیر حاضر مہمانوں سے انوکھا انتقام

یہ سارا واقعہ اس قدر تیزی سے ہوا کہ دولہے سمیت کسی کو بھی کچھ سمجھ ہی نہ آیا لیکن جب لڑکی کے گھر والوں کو اندازہ ہوا تو انہوں نے لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ شادی میں شریک مہمانوں میں سے ایک نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنائی جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شادی بیاہ کے موقع پر پڑوسی ملک بھارت میں آئے دن عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں تو ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں ایک دلہن سج سنور کرکے اپنی شادی کے دن امتحان دینے پہنچ گئی تھی۔

بھارتی ریاست گجرات میں راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی دلہن شیوانگی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے امتحان دینا بہت ضروری تھا جب ان کی شادی کی تاریخ رکھی گئی تو امتحانات کا شیڈول نہیں آیا تھا لیکن دیوالی کی چھٹیوں کے بعد پتا چلا کہ ان کا ایک پرچہ شادی کے روز ہے۔ا نہوں نے جب گھر والوں سے بات کی کہ وہ شادی والے دن ہی پرچہ دینا چاہتی ہیں تو اس پر گھر والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا یوں وہ دلہن بن کر عروسی جوڑے میں امتحان دینے پہنچ گئیں اور امتحان دینے کے بعد ان کی شادی کی تقریب ہوئی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago