بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی

بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ اب سرحدوں سے آگے نکل کر معاشی پابندیوں تک جا پہنچا ہے۔ چین کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور پھر گلوان ویلی پر دستبرداری تک بظاہر اگر کسی ملک کو بھاری نقصان پہنچا تو وہ بھارت تھا تاہم بھارت کی جانب سے چین کو جوابی وار کے طور پر ایک بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت 59 چینی موبائل ایپس کو بھارت میں بین کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے چین سے تعلق رکھنے والی 59 موبائل ایپلیکیشنز بشمول ٹک ٹاک، وی۔چیٹ، یوسی براؤزر، ہیلو اور لائیکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشنز کا شمار بھارت میں استعمال ہونے والی چند مقبول ترین موبائل ایپلیکیشنز میں ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اہم اقدامات بھارت کی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔ بھارتی حکومت نے مزید کہا کہ انھیں خدشات ہیں کہ بھارتی شہریوں کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا غیر محفوظ نہ ہوجائے جس کے باعث یہ فیصلے کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے یہ سب کچھ بھارتی حکومت کی جانب سے اس وقت کیا جارہا ہے جب بھارت اور چین کے درمیان لداخ مقام پر پچھلے کئی ماہ سے کشیدگی جاری ہے۔ جبکہ گزشتہ کچھ روز قبل چین اور بھارت کے درمیان ایک جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے باعث اس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس پورے معاملے کے بعد بھارت کی جانب سے یہ اقدام آٹھایا گیا ہے، جس کو اب تک بھارت کی جانب سے کئے جانے والا سب سے بڑا اور اہم فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی یہ معاملا اس تناظر میں اور بھی منفرد ہے کہ یہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کئے جانے والا اب تک کا کسی بھی ملک کی جانب سے کئے جانے والا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔

خیال رہے چینی کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ پانچ برسوں میں بھارتی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں تقریباً ساڑھے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ایسے میں اس طرح کے اقدامات سے یہ تاثر بھی پیدا ہوتا ہے کہ فلحال دنوں فریقین کی جانب سے کشیدگی برقرار رکھی جائے گی البتہ ماہرین کا خیال ہے کہ کشیدگی کے باوجود دنوں ملک آپس میں باقاعدہ جنگ کی طرف جانے سے گریز کریں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago