ٹک ٹاک طرز کی ایپلیکیشنز ملک میں فحاشی پھیلانے کا سبب ہے، وزیراعظم

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ٹک ٹاک اور دیگر اس طرح کی ویب سائٹس کو محدود کرنے یا بند کرنے کہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ کیونکہ اس طرح کی تمام موبائل ایپلیکیشنز معاشرے میں فحاشی اور بیہودگی پھیلانے کا زریعہ بن بن رہی ہے۔

دی نیوز اخبار سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور بیہودگی پر بےحد فکرمند ہیں جس کے باعث انہوں نے ملک میں متعلقہ اداروں کو یہ احکامات جاری کئے ہیں کہ ملک میں اگر کوئی چیز پسند کی جارہی ہے یا استعمال کی جارہی ہے اس کے پیچھے مقاصد کیا ہیں اگر منفی ہیں تو اس پر پہلے سے اقدامات آؤٹھائیں اس سے قبل وہ ہمارے معاشرے کی سماجی اور مذہبی روایات کو نقصان پہنچائیں۔

Image Source: Twitter

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اس حوالے سے ان سے کوئی ایک یا دو بار ہی بات چیت نہیں کہ بلکہ ان کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مجھ سے 15،16 بار اس حوالے سے بات کی۔ اس پر وہ ایک جامع حکمت عملی بنانے کے خواہاں ہیں۔ تاکہ معاشرے میں کسی بھی طریقے سے یعنی مین اسٹریم میڈیا، سوشل میڈیا یا اس طرح کی ایپلیکیشنز سے اگر غیر موضوع مواد جاتا ہے تو اس کو روکا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ملک میں بڑھتے ہوئے زیادتی اور ریپ کیسسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں بیہودہ اور فحاش مواد کے بڑھنے کے باعث ملک میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جن میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسسز بھی شامل ہیں۔ اس ہی حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خیال ہے کہ موبائل ایپلیکیشنز جیسے ٹک ٹاک وغیرہ ہمارے معاشرے کا نقصان پہنچا رہیں ہیں لہذا انھیں بند کیا جائے۔

Image Source: Youtube

اس سلسلے ميں وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے انہیں بتایا کہ پہلے ہمیں ان موبائل ایپلیکیشنز کے مالکان سے سب سے پہلے رابطہ کرنا چاہئے ، جس میں ان سے در خواست کرنی چاہئے کہ وہ ہماری معاشرتی روایات کا احترام کرتے ہوئے اس حوالے سے ہمیں یقین دہانی کروائیں کہ کوئی نامناسب اور غیراخلاقی مواد ہمارے ہیں نہیں شئیر کیا جائے گا۔

شبلی فراز نے عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی مغرب میں گزاری ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ہماری معاشرتی اور سماجی روایات اور اقدار کی کیا اہمیت ہیں۔ جنہیں محفوظ رکھنا کس حدتک ضروری ہے۔ اس ہی دوران ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پیمرا کو بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے مواد کی بھی جانچ کی جائے۔

Image Source: Facebook

جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور غیر موضوع موبائل ایپلیکیشنز کو فحاش مواد کو پاکستان میں پھیلانے کاو سبب ہیں انھیں روکا جائے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago