عمران خان کیخلاف کچھ کہوں تو ساس اور والدہ سامنے سے کھانا اٹھالیتی ہیں،صحیفہ جبار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں ایک شو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی ساس اور والدہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہت بڑی مداح اور سپورٹر ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے البتہ میری والدہ اور ساس دونوں ہی عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں، وہ دونوں ان کی بہت زیادہ حمایت کرتی ہیں۔

Image Source: Instagram

صحیفہ جبار نے بتایا کہ اگر کبھی غلطی سے ہم میں سے کسی نے عمران خان کے خلاف کچھ کہہ دیا اور اگر سامنے کھانا پڑا ہے تو دونوں ہی اسے اٹھا کر واپس لے جاتی ہیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کچھ کہنے پر ان دونوں سے لڑائی ہوجاتی ہے اور وہ لوگ لڑائی بھی ایسی کرتی ہیں کہ بدتمیزی پر آسکتی ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے مداح ان کے خلاف کچھ نہیں سن سکتے، ان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

صحیفہ جبار خٹک ڈرامہ انڈسٹری کی ایسی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ڈرامہ سیریل ‘بیٹی’ میں اپنی شاندار اداکاری پر بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ پر لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر صحیفہ نے اپنے ٹیٹو ہٹانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے باعث ان کے نام کا ٹیٹو ہٹایا ہے۔ان خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان دونوں کے درمیان سب خیریت سے ہے، ان کے شوہر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ان دنوں کینیڈا میں ہیں جبکہ وہ اپنے کیرئیر کی خاطر ان سے دور ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان دونوں کے زندگی میں مقاصد بہت بڑے ہیں اس لیے وہ یہ دوریاں برداشت کر رہے ہیں۔ اداکارہ و ماڈل اپنے شوہر کے لیے دعاگو ہیں کہ انہیں خوب کامیابی ملے۔یاد رہے کہ صحیفہ جبار نے 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں شادی کی تھی۔ان کے شوہر خضر’شیعہ‘ جبکہ وہ خود ‘سنی‘ ہیں تاہم اس بات پر دونوں کو کوئی اعتراض نہیں۔جوڑے کا کہنا تھا کہ ان کے بچے انسانیت کو ترجیح دیں گے نہ کہ شیعہ یا سنی ہونے کو۔

علاوہ ازیں، گزشتہ برس اداکارہ پر خوبصورتی بڑھانے کے لیے ناک کی پلاسٹک سرجری کروانےکا الزام لگایا گیا تھا، جس پر انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ بعض طبی پیچیدگیوں کے سبب انہوں نے دو ماہ قبل ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی تھی ۔ڈرامہ سیریل ‘لوگ کیا کہیں گے’ کی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ناک کی سرجری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آپریشن کے بعد میں آنے والی مشکلات اور اس سے قبل کے خدشات اور خوف سے متعلق بھی مداحوں کو بتایا۔صحیفہ جبار نے بتایا کہ ان کے ناک کی درمیان والی ہڈی بڑھ گئی تھی، جس وجہ سے ان کی ایک سائیڈ تنگ ہوچکی تھی اور انہیں سانس لینے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔ اداکارہ کی جانب سے کی گئی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے کمنٹس کیے جن میں سے زیادہ تر نے ان کی بہادری کی تعریف کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago