اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق نے بھی راہیں جدا کرلیں

شوبز انڈسٹری کے مشہور جوڑے سجل علی اور احد رضا میر، فیروز خان اور علیزے سلطان میں طلاق کے بعد، مقبول اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق میں بھی طلاق ہوگئی ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران اشرف نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے لئےسب سے اہم ان کا بیٹا ہے جس کے لئے وہ دونوں بہترین والدین بننے کی کوشش کریں گے۔ اداکار نے میڈیا اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں۔ عمران اشرف کی جانب سے جاری کردہ اس بیان کے آخر میں ان کی اہلیہ دونوں کا نام لکھا ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ بیان دونوں نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔

Image Source: Instagram

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عمران اشرف کے مداح افسوس کرنے کے ساتھ ان دونوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے اداکار عمران اشرف نے جولائی 2018 میں ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق حسین ڈار سے شادی کی تھی۔تاہم ماہ اگست میں ان دونوں کی علیحدگی کے بارے میں چہ میگوئیاں اس وقت شروع ہوگئی تھیں جب اداکار کی سابقہ اہلیہ کرن نے انسٹاگرام سے عمران اشرف کی تصاویر ڈیلیٹ کرکے اپنا نام تبدیل کیا تھا اور انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی، جس میں لکھا گیا تھا کہ ایک عورت کو اپنے ساتھی سے صرف وفاداری چاہیے ہوتی ہے۔ تاہم ،مذکورہ پوسٹ کے بعد جوڑے کی طرف سے علیحدگی کی خبروں کی نہ ہی کوئی تصدیق کی گئی تھی اور نہ تردید.

عمران اشرف پاکستانی ڈراموں میں اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں اقراء عزیز کے ساتھ ان کے کردار کو پرستاروں نے بہت سراہا تھا۔جبکہ انہوں نے رواں برس اداکارہ امر خان اور عدنان صدیقی کے ساتھ ’دم مستم‘ فلم میں بھی کام کیا تھا۔ عمران اشرف کا شمار ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کرداروں سے شہرت کی بلندیوں کو چُھوا لیکن ان کی شخصیت میں آج بھی وہی عاجزی و انکساری ہے جو کیرئیر کی شروعات میں تھی اور ان کی یہی خصوصیت انہیں دوسرے سے مختلف بناتی ہے۔

یہی نہیں وہ اپنی کامیابی کا تمام تر کریڈٹ والدہ اور اہلیہ کو دیتے رہے ہیں۔وہ تقریباً اپنے ہر انٹرویو میں والدہ اور بیوی کا ذکر کرتے رہے ہیں، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ میرے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوئیں کیونکہ نکاح کے بعد انہیں بہت سی کامیابیاں ملیں، نکاح میں بڑی برکت ہے۔

خیال رہےکہ حال ہی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ ثناء اور فخر امام کے درمیان شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔ جس کا اعلان ثناء نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’رشتہ ٹوٹنا تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی رشتہ توڑنا اس وجہ سے ضروری ہوتا ہے کہ آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا لیں۔ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی اچھے اور برے سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرلی ہیں’۔ ثناء نے مزید کہا کہ ’یہ دل توڑ دینے والا کام ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ خدا نے ہمارے لیے کچھ اچھا سوچا ہو گا۔ فخر جعفری آپ کے لیے نیک تمنائیں’۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago