معاشرے میں پھیلتی بے حیائی نے شادی جیسے مقدس رشتے کا تقدس بھی پامال کرکے رکھ دیا ہے۔ اس کی ایک جیتی جاگتی مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میاں بیوی کی ایک ویڈیو ہے جس میں بیوی اپنے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑتی ہے اور اس بے وفائی پر اپنے شوہر کو زردوکوب کررہی ہے۔ شوہر کے ایکسٹرا میرئیٹل افیئر کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں پیش آیا جس میں بیوی نے بیوفائی پر اپنے شوہر کی پٹائی کردی۔
کہتے ہیں مرد کی فطرت میں جنسی خواہشات ایک بے لگام گھوڑے جیسی ہیں، ایک ایسا گھوڑا جس کی تنابیں اگر وقت پر نہ کھینچی جایئں تو یہ اپنے سوار کو ایسے اوندھے منہ گراتا ہے کہ پھر کھڑا ہونا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ لاہور سے تعلق رکھنے والے اس شوہر کے ساتھ بھی ہوا جو اپنے بیوی کہ ہوتے ہوئے گرل فرینڈ رکھے ہوئے تھے اور اس کے ساتھ ڈیٹ پر تھے کہ عین وقت پر ان کی بیوی نے انٹری دیدی اور پھر شوہر کی خوب درگت بنائی۔
بطور مسلمان ہماری دینی تعلیمات بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ میاں بیوی اس تعلق میں رہتے ہوئے اپنا حق ادا نہ کریں اور ان میں سے کوئی ایک فریق محض اپنی خواہشات سے مجبور ہوکر دوسرے کو دھوکہ دے۔ شوہروں کی غیر عورتوں سے دوستی کے ان واقعات کی بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہمارے معاشرے میں پھیلاتی ہوئی بے حیائی بھی ہےجو مردوں کی غیر عورتوں میں دلچسپی اور تعلقات کو فروغ دے رہی ہے کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ آج کل دوستی کے نام پر شوہروں کے اپنی دوستوں ، کولیگز اور دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات ہوتے ہیں جو میاں بیوی کے مابین لڑائی جھگڑے کی وجہ بنتے ہیں اور ایک بسا بسایا گھر اُجڑ دیتے ہیں۔ہمارے معاشرے کا المیہ یہ بھی ہے کہ مردوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے کہ وہ جو چاہیں کریں ۔
اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ اکثر گھرانوں میں شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات پر بیویاں کو صبر کی تلقین کی جاتی ہے اور بناؤ سنگھار کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ شوہر کا دھیان کہیں اور نہ جائے ۔ جب کہ کئی گھرانوں میں شوہر کے کرتوت جانتے ہوئے بھی اسے راہ راست پر لانے کے لئے بیویوں کو ہی چپ چاپ اپنا گھر بسائے رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں اور بچوں کے خاطر ایسی بیویاں ذہنی مریض تو بن جاتی ہیں لیکن شوہر کا گھر مرنے کے بعد ہی چھوڑتی ہیں۔
ہمارے معاشرے میں شوہر کی جانب سے بے اعتنائی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں گذشتہ سال اوکاڑہ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں بیوی نے اپنے شوہر کو سرعام مارا پیٹا تھا کیونکہ اس کے شوہر نے اس کی رضامندی کے بغیر ایک تیرہ سالہ لڑکی سے چوتھی بار شادی کرلی تھی ۔جب کہ کچھ سال قبل شہر قائد میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو گرل فرینڈ کے ہمراہ طارق روڈ پر واقع میکڈونلڈ میں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔
بات یہی نہیں رکتی ،پڑوسی ملک بھارت کے شوہر بھی اپنی بیویوں کے ساتھ بےوفائی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک آدمی اپنی محبوبہ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا ڈوسے نوش فرما رہا تھا کہ اسی دوران اس کی بیوی اپنے بھائی کے ہمراہ وہاں پہنچ گئی اور دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ اس کے بعد یہ خاتون اپنے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کو گھیرکر پولیس اسٹیشن لے گئی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…