مشہور ومعروف اداکارہ حرا مانی یوں تو اب پاکستان شوبز انڈسٹری میں کسی تعارف کی محتاج نہیں رہیں ہیں، انکی پہچان محض اب اداکار مانی کی اہلیہ کی نہیں رہی بلکہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر بھی سامنے آئی ہیں، اور انتہائی کم وقت کے عرصے میں انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ اپنی زبردست اداکاری کے باعث ان کا شمار آج انڈسٹری کی اوبھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں اداکارہ حرا مانی نے شادی سے قبل مہندی آرٹ کے شعبے سے وابستہ تھیں۔ اس سلسلے میں ایک بیوٹی پارلر سے بھی وابستہ تھیں۔
جی ہاں، اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک ویب ٹی وی کو انٹرویو دیا گیا، جس میں ان سے ان کی ماضی سے متعلق مختلف سوالات کئے گئے، جس میں پہلی نوکری اور پہلی تنخواہ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے اداکارہ حرا مانی کا کہنا تھا کہ وہ ایک بیوٹی پارلر میں خواتین کو مہندی لگانے کا کام کیا کرتی تھیں۔
اداکارہ حرا مانی نے مزید بتایا کہ انہیں چاند رات پر مہندی لگانے پر 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے، جس سے وہ فوری طور پر مارکیٹ جاکر چوڑیاں خرید لیا کرتیں تھیں ۔ بعدازاں انہوں نے بینک میں نوکری شروع کردی تھی، جس پر انہیں 12 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملا کرتی تھی، تاہم انہیں آج بھی اپنے اس کام پر بےحد فخر ہے۔
دوسری جانب جب اداکارہ حرا مانی سے ان کے اداکاری کے کیرئیر کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا، تو انہوں نے بتایا کہ جہاں آڈیشن کی بات ہے تو انہوں نے زندگی میں کبھی کوئی آڈیشن نہیں دیا اور یہ ایک حقیقت بھی ہے کہ ان سے آڈیشن میں کچھ بھی نہیں ہوتا ہے، اسے میری خوش نصیبی سمجھیں کہ آڈیشن کا معاملہ ان کے کبھی حصے میں آیا ہی نہیں۔
جبکہ ڈائیلاگز کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ ’اگر ابو میں نے آپ کی پسند سے شادی کی تو مرجاؤں گی، لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں‘۔
اداکارہ حرا مانی کے مطابق دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے اداکار مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ ’اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی‘۔
پروفیشنل کیرئیر میں مداحوں کے حوالے سے بات کرتے اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ ان کی پہلی مداح ان اداکاری کی نہیں بلکہ ان کی آواز کی دیوانی تھی کیوں کہ کالج کے دور میں وہ فنکشن میں گیت گایا کرتی تھی، ایک روز ایک لڑکی میرے پاس آئی اور مجھے کہنے لگی کہ وہ اسے میری آواز بہت پسند ہے۔
یاد رہے اداکارہ حرا مانی اور اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سال 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ جن کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…