حنا خان صحت یابی کی طرف گامزن


0

بھارتی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ حنا خان کا اپنی ادکاری کے بعد اب اپنے عزم و ہمت کے ساتھ مداحوں کے دل جیتنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Hina Khan With IV Drips

اداکارہ اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کے ساتھ اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے سفر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے حیران کرتی رہتی ہیں۔

Hina Khan With IV Drips

اپنی نڈر اور بے باک شخصیت کے باعث شیر خان کا خطاب حاصل کرنے والی اداکارہ نے آج سوشل میڈیا پر اسپتال کی ایک تصویر شیئر کی جہاں وہ اس وقت کینسر کا علاج کروارہی ہیں۔

اسپتال کی راہداری میں چلتے ہوئے ان کی پشت کیمرے کی جانب ہے جبکہ ہاتھ میں آئی ڈرپس، یورین بیگ اور دیگر پاؤچز ہیں جن میں سے ایک میں خون دکھائی دیتا ہے۔

ادکارہ نے آج فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور تصویر شیئر کر کے سب کی نیک تمنائیں اور ہمدردیاں سمیٹ لیں جس میں انہیں اسپتال کے کورِیڈور میں دکھایا گیا ہے۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک متاثر کن کیپشن لکھا جس میں لکھا کہ ‘صحتیابی کی ان راہدایوں سے گزر کر روشنی کی سمت چلتے ہوئے، ایک وقت میں ایک قدم، شکر گزار، شکر گزار شکر گزار’۔

:مذید پڑھیئں

خواتین میں بریسٹ کینسر بڑھنے کی اہم وجہ دریافت، کہیں آپ بھی تو یہ غلطی نہیں کر رہی؟

ساتھ ہی وہ مداحوں کو ایک بار پھر اپنے لیے دعا کرنے کا کہنا نہ بھولیں جنہوں نے تبصروں کے سیکشن میں اداکارہ کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کے ڈھیر لگادیے۔

خیال رہے کہ حنا خان کو جون 2024 میں اسٹیج تھری چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

جس کے بعد سے ان کا علاج تاحال جاری ہے لیکن اس تکلیف دہ سفر کے دوران بھی نہ صرف ہو کام کرتی نظر آئیں بلکہ زندگی سے لطف اٹھانا بھی نہیں بھولیں۔

علاج کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ کیموتھراپی کے ایک ضمنی سائیڈ ایفیکٹ میوکوسائٹس کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ایک ایونٹ کے دوران اپاہج کردینے والا نیوروپیتھک درد بھی برداشت کیا ہے اور ان کے لیے زیادہ دیر کھڑا رہنا بھی مشکل ہوگیا۔

وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس سفر کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں، وہ اپنے بوائے فرینڈ، راکی جیسوال کے ساتھ مالدیپ کے دورے پر گئی تھیں اور وہاں سے بھی انہوں نے اپنی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

حنا خان معروف ڈیلی سوپ ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اکشرا کا مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں

وہ خطروں کے کھلاڑی 8 اور بگ باس 11 جیسے رئیلٹی شوز میں بھی نظر آئیں، دو ہفتے قبل وہ ویک اینڈ کا وار پر ایک خصوصی سیگمنٹ کے لیے بگ باس 18 کے گھر میں پہنچی تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *