یونیورسٹی طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کرسکتے۔ ایچ ایس سی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس وقت کورونا وائرس اپنی تباہیاں پھیلا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی تمام شعبہ جات اس وقت معطلی کا شکار ہیں البتہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی سے کئی دوسرے شعبہ کچھ اوقات کے لئے اب اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں البتہ تعلیم وہ واحد شعبہ ہے جو گزشتہ کئی ماہ سے تعطیلی کا شکار ہے۔ اگرچہ ہائیرایجوکیشن یعنی ایچ ایس سی کی جانب سے طلباء کے لئے تعلیمی سرگرمیاں کو جاری رکھنے کی لئے آن لائن کلاس کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ البتہ طلباء آن لائن کلاسز کے حوالے سے عدم اطمینان رکھتے ہیں۔

ساتھ ہی اس عدم اطمینانی اور تحفظات کا اظہار طلباء سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹ پر عموماً کرتے نظر آتے ہیں۔ حالیہ اس ہی عرصے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایچ ایس کے نام سے منسوب کرکے ایک جھوٹا نوٹیفکیشن بنا کر گردش کروایا گیا جس میں لکھا گیا تھا کہ ایچ ایس سی فیصلہ کرلیا ہے کہ تمام آن لائن کلاسز کو ختم کردیا جائے جبکہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام امتحانات کو منسوخ کرکے تمام طلباء کو اگلے سیمسٹر میں پرانی کارکردگی کی بنیاد پر آگے سیمسٹر میں پروموٹ کردیا جائے۔

جبکہ ایچ ایس سی فوری طور اس نوٹیفکیشن غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو امتحانات کے بغیر اگلے سیمسٹر میں بھیجنے کا کوئی سوال ہی نہیں بنتا ہے۔

البتہ پاکستان بھر میں اس وقت یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طالب علم ایک تکلیف دہ مراحل سے گزر رہے ہیں۔ کافی طلباء انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث مشکل میں نظر آتے ہیں تو کچھ کورونا وائرس کے پیش نظر حالات کے زیر اثر ہیں۔ اس ہی وجہ سے اس وقت بیشتر طلباء آن لائن کلاسز اور امتحانات کے حق میں نہیں ہیں۔

ساتھ اس جھوٹے نوٹیفکیشن کے حوالے سے طلباء نے سوشل میڈیا پر الگ ہی انداز میں تبصرے کئے۔ کسی نے شکوہ کیا کہ ایچ ایس سی کے اقدامات ناکافی ہیں تو کسی نے ایچ ایس کے روائے پر انصاف کی آواز اٹھائی۔

کورونا وائرس کی وجہ اس وقت ملک بھر میں طلباء میں بے یقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے ۔ طلباء کی خواہش ہے کہ ایچ ایس سی بھی ان کے ساتھ وہ ہی طرز کرے جو میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے ساتھ کیا گیا ہے تاکہ انکی پریشانی کچھ کم ہوسکے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago