کرینہ کپور کس پاکستانی فلم میں کس پاکستانی اداکارکے ساتھ کام کرنے والی تھی؟

ہارون شاہد نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی اور ماہرہ خان کی فلم ‘ورنہ’ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا۔

فلم ورنہ ہارون شاہدکی ڈیبیو پاکستانی فلم تھی اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان سے قبل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو پاکستانی فلم ‘ورنہ’ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

فلم تھی، شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر ہارون شاہد نے بتایا کہ ’2011 میں جب شعیب منصور نے فلم ’بول‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس میں عاطف اسلم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن پہلے عاطف کو شاید ٹائم مینجمنٹ کے مسائل تھے جس پر شعیب منصور نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اداکاری میں دلچسپی رکھتا ہوں جس پر میں نے انکار کردیا تھا‘۔

Haroon Shahid Kareena Kapoor

اداکار نے انکشاف کیا کہ اصل میں فلم میں مرکزی کردار سب سے پہلے کرینہ کپور کرنے والی تھیں لیکن پھر ان کی شادی ہوگئی اور پھر حاملہ ہوگئیں اور پھر ان کی جگہ ماہرہ خان کو شامل کر کیا گیا۔

اداکار نے کہا کہ جب ہدایتکار شعیب منصور نے بتایا کہ کرینہ کپور فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی تو میں بہت خوش ہوگیا تھا۔

سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ورنہ‘ کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جسے گورنر پنجاب کا بیٹا ریپ کا نشانہ بناتا ہے اور وہ پھر انصاف کےلیے اپنی جدو جہد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شو مین پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ورنہ‘ کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شعیب منصور تھے جو اس سے قبل ‘خدا کے لیے’ اور ‘بول’ جیسی سپرہٹ فلمیں شائقین کے لیے پیش کر چکے تھے۔

                یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2016 میں کرینہ کپور نے ایسی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ کسی بھی پاکستانی فلم میں کام نہیں کر رہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago