مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عید الاضحی سے پہلےویڈیو لیک کے سلسلے میں سیاستدانوں کو ان کا اصل چہرہ دیکھانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، کچھ سیاستدان عزت کے قابل نہیں
عید الاضحی سے پہلے بہت ساری ویڈیوز منطر عام پر لانے والی ہوں۔اور مزید کہا ہے کہ میں جن کی ویڈیو لیک کرتی ہوں وہ اس ہی لائق ہیں۔جس نے کیس کرنا ہے کرلے میں اس ہی ملک میں ہو مقابلہ کرونگی۔
گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے اپنی ملک سے روانگی، صندل خٹک کیس اور پاکستانی سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے بات کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے متنازع ٹک ٹاکر نے اپنے نڈر انداز میں دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید الاضحی سے پہلےایک سیاستدان کو قربان کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ان کے چونکا دینے والے اعلان کے بعدسیاسی منظر نامے میں کھلبلی مچ گئی۔اب سیاستدان اور عوام تجسس کا شکار ہیں۔
حریم شاہ کی جانب سے دی گئی وارننگ نے سیاست دانوں میں تشویش کی لہر دوڑادی ہےوہ اپنی ساکھ کو پہنچنے والے ممکنہ خطرےکے بارے میں سوچ کر خوفزدہ ہیں۔
یہ پریس کانفرنس سرکردہ سیاستدانوں پر مشتمل ویڈیو لیکس کی ایک سیریز کے بعد کی ہے، جس میں حریم شاہ نے بدعنوانی، ناانصافی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا ہے۔ ان کے سابقہ اسکینڈلز، جن میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے خاصی توجہ حاصل کی تھی ،اور سیاسی میدان میں بااثر شخصیات کے پوشیدہ پہلوؤں کو منظر عام پر لائی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ میڈیا چینلز جب انکے حوالے سے خبریں دیں تو پہلے تصدیق کرلیا کریں، میڈیا نے غلط لوگوں کا دفاع کیا، وہ ایف آئی اے کے پاس گئی تھیں اگر غلط ہوتی تو انہیں بھی پکڑ لیا جاتا۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سیاستدانوں کو اچھا نہیں سمجھتی انہوں نے بہت سے مقبول سیاستدانوںکا نام لیا ہے، جن میں فیاض الحسن چوہان، مولانا فضل الرحمان، شیخ رشید، اور بہت سے دوسرےسیاستدانوں کا نام شامل ہے۔
انہوں نے کہا کے شیخ رشید کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے اور وہ انکی توقعات پر پورا اترتے ہیں۔
انہیں فیاض الحسن چوہان پسند نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان تھائی لینڈ چندہ اوو زکوۃ کے پیسے خرچ کرنے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے مجھے دھمکیاں دیں ہیں لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی میں ابھی اس ہی ملک میں ہو جس نے جو کرنا ہے کر لے۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں ایک دو دن میں پی ٹی آئی کے چیر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شا مل ہونے کا فیصلہ کروں گی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…