حریم شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ، وہ پاکستانی سیاست اور میڈیا میں ہلچل مچانے والی متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔ کچھ دن پہلے جب حریم شاہ نے ہیرے کی انگوٹھی پہن کر اپنے ہاتھ کی تصویر پوسٹ کی اور اس پر “الحمداللہ” کا کیپشن دیا تھا۔ جس کے بعد ان کی شادی کی افواہوں پھیلیں تو ہر کوئی یہ جاننے کی جستجو میں تھا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں لیکن انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں تمام تر تفصیلات کو خفیہ رکھا ہوا تھا۔
تاہم اس حوالے سے حریم شاہ کا یہ کہنا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اس لئے وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بعد ان کے بارے میں تفصیلات میڈیا کے سامنے لائیں گی۔
اس خبر کے چند ہی دنوں بعد ان کی شادی کی خبر سننے کو ملی جو کافی وائرل بھی ہوئی۔
حال ہی میں حریم شاہ نے پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ ان کی کن خوبیوں سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ بلال شاہ نے بھی حریم شاہ کی خوبیوں کے بارے میں بتایا ہے۔ حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ رہتے تو کراچی میں ہیں لیکن ان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔حریم اور بلال شاہ کی ملاقات کیسے ہوئی اور شادی پسند کی تھی یا والدین کی؟ اس سوال کے جواب میں بلال نے کہا ہماری لو پلس ارینج میرج ہے۔
ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ ہماری شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں لیکن شادی سے پہلے ہماری نہ زیادہ ملاقاتیں ہوئی تھیں اور نہ ہی فون پر بات ہوتی تھی۔ بس جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہمیں لگا کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔ بلال سے شادی کرنے پر میرے گھر والے بھی خوش تھے اور ان کی رضامندی شامل تھی۔لہذا میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور ہماری شادی ہوئی حریم شاہ نے اپنے شوہر کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اچھے، کیوٹ، معصوم، اپنے کام سے کام رکھنے والے سنجیدہ شخص ہیں۔ حریم نے کہا مجھے منشیات لینے والے، اسموکنگ کرنے والے لڑکے نہیں پسند تھے اور بلال نہ اسموک کرتے ہیں، نہ نشہ کرتے ہیں، نہ کسی کی غیبت کرتے ہیں، نہ فضول بولتے ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی شخصیت میں کوئی خامی نہیں۔
میزبان نے حریم شاہ سے پوچھا چند ماہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ آپ کی شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ سیاستدان ہیں؟ اس سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا بلال شاہ کا تعلق بھی سیاست سے بہت گہرا ہے۔ اور اس وقت جو میں نے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں تو وہ میں نے صرف لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ حکومت اور وزیراعظم کی کارکردگی سے مایوس
خیال رہے کہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کے اکاؤنٹ میں ان کی معمولات زندگی کے حوالے سے ہر طرح کی ویڈیوز موجود ہیں جن سے وہ اپنے فالوورز کو محضوض کرتی ہیں کیونکہ وہ یہ مانتی ہیں کہ اُن کی زندگی کُھلی کتاب کی مانند ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے حوالے سے ہر متنازعہ خبرکو تہہ دل سے تسلیم کرتی ہیں اور اس کا بھر پور فائدہ بھی اٹھاتی ہیں ۔ان کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد 2.1 ملین ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…