پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جن کا خوبصورت چہرا اور خاص طور پر ڈمپل مداحوں کو بھاتے ہیں۔
حال ہی میں ایک معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے پلاسٹک سرجریز کا سہارا لینے کے حوالے سے گفتگو کی۔
ڈاکٹر اریج خالد نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے چہرے کی پلاسٹک سرجریز کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہیں۔
شاہ رخ خان سے ملنے کے لئے ہانیہ عامر بےتاب
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہانیہ عامر نے ناک کی سرجری بھی کرائی ہے، اس کے علاوہ ان کی ہونٹوں اور ٹھوڑی کی سرجری بھی کی گئی ہے۔
ڈاکٹر اریج خالد نے مزید کہا کہ گالوں کو لفٹ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی برو میں بھی تبدیلی کی گئی ہے لیکن ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ بہت خوبصورت اداکارہ ہیں۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ سوشل میڈیا اور میڈیا میں کئی بار چہرے کی خوبصورتی یا تبدیلیوں کے بارے میں افواہیں گردش کرتی ہیں۔
ہانیہ عامر سے پہلے بھی کئی مشہور اداکاراؤں کے پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے حسن کو بہتر اور برقرار رکھنے کے انکشافات سامنے آتے رہے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…