ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کے مقبول ترین شوبز ستارے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے حوالے سے تمام تر چہ میگوئیاں دم توڑ کرگئی۔ اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے بتا دیا کہ وہ دونوں محض بہت اچھے دوست ہیں۔

حال ہی میں عاصم اظہر کے ریلیز ہونے والے مقبول گانے ‘تم تم’ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے بارے میں پچھلے کئی وقتوں سے یہ قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر جاری تھیں کہ دونوں فنکار آپس میں دلی قربت رکھتے ہیں اور شاید شادی کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو لائیو چیٹ انٹرويو دیتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر نے اس قسم کی تمام تر قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور عاصم اظہر کسی قسم کے ریلیشن شپ میں نہیں ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ضرور کھڑے ہیں پر ہم کسی بھی قسم ڈیٹنگ نہیں کررہے ہیں۔

اس انٹرویو کے بعد سے لیکر اب تک سوشل میڈیا پر انٹرویو کا یہ والا حصہ وائرل ہے جس میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ کہ ان کے اور عاصم کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عاصم اظہر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کہ کیا (آپ) ہانیہ اور عاصم ابھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ جس پر ہانیہ نے کہا کہ ہاں وہ لوگ ابھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، دونوں بہت اچھے دوست ہیں البتہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں، نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور نہ ہی ہم دونوں کوئی کاپل ہیں تاہم ہم دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔

اس سوال کے جواب پر جہاں پوری سوشل میڈیا عوام حیران رہے گئی وہیں انٹرویو کو لینے والی گلوکارہ آئمہ بیگ بھی یہ سن کر حیران رہے گئیں جس پر انہوں نے فورا کہا ” یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ تھا”.

اس حوالے سے ہانیہ عامر نے مزید بتایا کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور ایک۔دوسرے کی مدد بھی کرتے رہتے ہیں، اس حوالے سے حال ہی میں وہ عاصم اظہر کے گانے میں بھی دیکھائی دیں تھیں اور اب عاصم ان کے ایک گانے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔

ہانیہ عامر کی جانب سے عاصم اور ان کے رشتے کی وضاحت پر جہاں لوگ حیران و پریشان ہیں وہیں ٹوئیٹر پر عاصم کا تو کٹ گیا ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس پر ٹوئیٹر صارفین دلچسپ انداز میں اس پر رائے بھی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی رائے نہیں دی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago