پچھلے چند روز سے تیسری شادی کو لیکر مشکل میں گہرے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے لئے معاملات اب بہتر ہونے لگے، مبینہ تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کے والد نے اپنی ہی بیٹی کی ذہنی حالت کو خراب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ہانیہ خان پچھلے چند روز سے تقریباً روزانہ فیس بک پر لائیو جا رہی تھیں، جہاں وہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے حوالے سے حیران کن انکشافات کررہی تھیں۔ تاہم منگل کے روز انہوں نے ایکسپریس نیوز کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو باہر آنے کو کہا ،جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر انہیں حراست میں لے لتی ہے۔
دو روز بعد ماڈل ہانیہ خان ایک بار پھر سے فیس بک لائیو آئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیس کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسپریس نیوز کے باہر احتجاج کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے ان کے دونوں موبائل ان سے چھین لئے گئے ہیں اور ان دوران انہوں نے ان کے خلاف مغلیزات کا بھی استعمال کیا۔ چنانچہ اب وہ ایکسپریس بند کروائیں گی اور اب سے ان کا ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ کوئی بھی رشتہ نہیں ہے۔
ہانیہ خان نے مزید بتایا وہ عزت کے ساتھ اپنا مقدمہ جیت چکی ہیں اور انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے طلاق لے لی ہے۔ جبکہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں دو روز کے لئے جیل میں بھی بند کروایا لیکن دوران حراست انہوں نے پولیس کی اتنا تنگ کیا کہ انہوں نے مجھے انصاف دلوایا۔ وہ اب ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے اپنوں فونز واپس دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
اس ہی دوران ماڈل ہانیہ خان کے والد طارق پرویز منظر عام پر آتے ہیں اور بیان دیتے ہیں کہ وہ اس تمام صورتحال سے بالکل ناواقف تھے، انہوں نے جہاں ہانیہ خان اور عامر لیاقت حسین کی شادی کی خبروں کی تردید کی وہیں انہوں نے بتایا کہ ہانیہ خان کی دماغی حالت بھی درست نہیں ہے، وہ ڈیپریشن کا شکار ہیں۔ ان کی ایسی حالت اس وقت سے جب سے انہوں اپنی بیمار بہن کے لئے 40 روز کا چلا کاٹا تھا۔
ہانیہ خان کے والد نے مزید بتایا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین رمضان المبارک سے قبل ایک بار ہمارے گھر ہماری مدد کے لئے تشریف لائے تھے، البتہ انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کی کوئی بات نہیں کی تھی، والد کی جانب سے بیٹی کی طبعیت کو لیکر پریشانی کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے اپیل کی گئی کہ ان بیٹی کو ان تک پہنچایا دیا جائے۔
اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت نے جہاں ہانیہ خان کے والد کا ویڈیو پیغام شئیر کیا وہیں انہوں نے لکھا کہ سچ اور سچائی، میں بہت دل گرفتہ اور رنجیدہ تھا۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ سے کئی لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں لیکن مجھے اس نفرت سے کبھی نفرت نہیں ہوئی، کیونکہ سب کو اپنی قبر میں اپنے کرتوتوں کا حساب دینا ہے، میرے کردار کا نہیں، تاہم اس کے باوجود ہر رکیک اور تہمت لگائی جاتی رہی۔ اس حوالے انہوں نے کردار کشی بےحد افسردگی کا اظہار کیا۔
یاد رہے ماڈل ہانیہ خان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے انصاف کی اپیل کی گئی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ انہیں دنیا کے سامنے اپنی تیسری بیوی قبول نہیں کریں گے، تو وہ ان کی نازیبا تصاویر وائرل کردیں گی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…