کیا ہانیہ عامر اور ریپر بادشاہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں؟

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور نٹ کھٹ سی  اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ تصاویر سو شل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر ان دنوں اپنے دبئی کے سفر کی مختلف یادگار تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر وقتاً فوقتاً شیئر کر رہی ہیں

Hania Amir Rapper Badshah

ایک تصویر میں ہانیہ عامر بادشاہ کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں جبکہ دوسری جگہ ویڈیو میں وہ کسی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔

انہوں نے یہ پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بچے خریداری کرنے گئے۔‘

مذکورہ پوسٹ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران شاپنگ یہ دونوں خوب ہنسی مذاق کر رہے ہیں اور بہترین مقامی ڈشز اور مشروب سے خوب لطف اندوز ہو رہے

بھارتی گلوکار کے ہمراہ شیئر کی گئی ان تصاویر نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی

وائرل تصاویر پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلآخر بادشاہ کو اپنی کرش سے ملنے کا موقع مل گیا تو کچھ صارفین نے شبہ ظاہر کیا کہ کیا یہ دونوں ڈیٹ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف نظر آتی ہیں۔ جن کی حسین تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہوئیں تھیں۔


Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago