ماضی قریب میں اداکارہ ہانیہ عامر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فعال پاکستانی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں تاہم اب وہ ہمارے انسٹاگرام کی فیڈ پر شاذ و نادر ہی نظر آتی ہیں۔ اور پتہ چلتا ہے کہ یہ سب کچھ اتفاقی نہیں بلکہ اداکارہ کی جانب سے خود اس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوال و جواب کے ایک انسٹاگرام سیش میں اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں سے کئی حوالوں سے بات چیت کی۔ جس میں ان کے اکیلے رہنے کے بارے میں ان کے خیالات، بلی ایلش سے ان کی محبت اور سوشل میڈیا پر ان کی عدم اعتماد موجودگی کا سبب وغیرہ شامل تھے۔
انسٹاگرام پر جاری سیشن کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ انسٹاگرام پر اتنے متحرک نہیں ہیں، جتنا پہلے تھیں۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اب انہیں یہ پسند نہیں ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہاں کافی لڑائیاں لڑیں ہیں۔ اپنی رائے کا اظہار ایک قیمت پر آتا ہے اور قیمت آپ کی ذہنی صحت ہے۔ لہذا “گپ شپ ، مطلب پرست کمنٹس، اور ‘ایک دوسرے کو نیچے رکھنا’ انٹرنیٹ پر انہیں بہت ملنا شروع ہوگیا تھا۔ اور حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے انسانیت پر اعتماد کھو دیا تھا، چنانچہ انہیں وقفے کی ضرورت تھی، وہ مزید اپنی زندگی کو وہاں ڈالنا نہیں چاہتی تھیں۔
ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ سچ پوچھیں تو ، وہ سکون میں ہیں۔ مجھے پسند ہے کہ لوگ کم جانتے ہیں اور کم کہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ایک دن انسٹاگرام اور وہ اس دوستی کو دوبارہ زندہ کر سکیں، جو ہماری پہلے تھی لیکن اب کے لیے ، وہ ٹھیک ہیں۔
پرواز ہے جنون اسٹار ہانیہ عامر نے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر سائبر بولنگ اور ہراساں کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں سوال اٹھاتی رہی ہیں۔ اداکارہ کو ناصرف اپنے خلاف منفی کمنٹس کا سامنا رہا ہے بلکہ وہ انسٹاگرام پر ایک پریشان کن واقعے کا سامنا کرچکی ہیں، جہاں کسی شخص کی جانب سے انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں جعلسازی کرتے ہوئے اس میں ایک مرد تصویر کو شامل کر دیا گیا تھا۔ جس سے کسی تنازعے کو شروع کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
واضح رہے اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب ان کی وجاہت راؤف کے بیٹے کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ صارفین نے اسے شدید نہ پسند کیا تھا۔
بعدازاں اداکارہ ہانیہ عامر نے تنازعے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ حصے یہاں شیئر کرتی ہوں، کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین سوچتے ہیں کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ تاہم میں یہ اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو مجھے فالو کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا رابطہ قائم رہ سکے، میں یہاں مسکراہٹیں پھیلانے کیلئے ہوں، مجھے اس لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو آپ کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ‘انہیں اس انسان کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجز سے قطع نظر ہر لمحہ لطف اندوز ہونے کی کوشش کی۔ کچھ لوگوں کو نفرت بھرے تبصرے کرتے ہوئے دیکھا، تاہم بے فکر رہیں یہ کوئی جذباتی پوسٹ نہیں ہے، میں یہاں صرف ان لوگوں کیلئے آئی ہوں جو نفرت کے اوپر محبت کو ترجیح دیتے ہیں۔
اداکارہ نے مداحوں کو نصیحت بھی کی کہ ‘خود سمیت اپنے اردگرد کے لوگوں سے محبت کریں، مسکرائیں اور اپنی زندگی جیئیں’۔
واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہوا، ماضی میں بھی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑھ چکا ہے۔ جس میں پارٹی گرل کے نام سے مشہور ہونے والی دنانیر مبین اور ہانیہ عامر کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آئی بھی، جس میں دونوں فنکارائیں اداکار کی لیپس (گود) میں بیٹھی ہیں اور ہانیہ عامر، دنانیر کو کچھ زبردستی کھلا رہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں فنکاروں میں محبت کا رشتہ ہے اور دونوں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ہانیہ عامر نے ایک لائیو سیشن کے دوران ان تمام خبروں کو رد کردیا تھا اور انہیں دوستوں سے بڑھ کر قرار دیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…