اداکاری کے بجائے بولڈ انداز، سوشل میڈیا پوسٹس اور اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہوئی ہے۔ تاہم، اب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فلوورز کے لئے ایک طویل پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
ہانیہ عامر کی یہ پوسٹ خصوصی طور ان لوگوں کے لئے. ہے، جنہوں نے ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے اور اپنی پوسٹ کے ذریعے انہوں نے ان تمام لوگوں کی تعریف کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم اپنے اردگرد ہونے والی چیزوں میں اتنے الجھے رہتے ہیں کہ ان لوگوں کو نہیں دیکھ پاتے جن کا ہمیں شکر گزار ہونا چاہیے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے لکھا کہ ہم ان لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف دی اور ان لوگوں کے لیے روتے ہیں جنہوں نے ہمیں دھوکہ دیا، ان لوگوں کو بھول جاتے ہیں جنہوں نے ہمیں مشکل وقت میں سنبھالا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ بعض اوقات ہم اچھے لوگوں کو اس لئے کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے کیونکہ وہ بغیر کچھ کہے ہر وقت ہمیں دستیاب ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان لوگوں کی تعریف کریں جو آپ کو خوش کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ صرف آپ کی بھلائی چاہتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ان لوگوں کی قدر کریں جو کسی چیز کی توقع کیے بغیر آپ کا ساتھ دیتے ہیں ، جن کے ساتھ آپ خاموشی سے بیٹھ سکتے ہیں ،رات کے کسی بھی وقت آپ ان سے بات کرسکتے ہیں اور بدلے میں آپ کبھی ان سے نہیں پوچھتے کہ وہ کیسے ہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کا اختتام اس بات کے ساتھ کیا ہمیں اکثر اوقات دوسروں کی کوششیں معمولی لگتی ہیں کیونکہ وہ شاید ہماری زندگی میں کسی بڑے واقعے کی وجہ نہیں ہوتے ، لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتے ہیں اور ہمیں سراہتے بھی ہیں۔
واضح رہے ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد سے کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کچھ دن پہلے ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا تھا جس میں سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتائی تھی۔ اس سیشن میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ پہلے کی طرح انسٹاگرام پر متحرک کیوں نہیں ہیں؟ جواب میں ہانیہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہار کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور وہ قیمت آپ کا ذہنی سکون ہے۔ اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ افواہیں، خود غرضی پر مبنی تبصرے اور انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا، وہ اس سب کا شکار ہونا شروع ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر کا نام گلوکار عاصم اظہر سے جوڑا جاتا رہا ہے اور ان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں، دونون سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہترین دوست بھی قرار دیتے رہے ہیں جبکہ دونوں چند گانوں میں ایک ساتھ کام کرنے کے علاوہ فیشن شوز میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ دونوں کے تعلقات کے حوالے سے ماضی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کی افواہیں بھی پھیلیں، تاہم اب ان کے درمیان بریک اپ ہوگیا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…