سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کے حالیہ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
’ڈمپل گرل‘ نے اپنے برج سے مطابقت رکھتے ہوئے تھیم ’مرمیڈ‘ پر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے جس میں وہ ایک مرمیڈ کی طرح پانی میں ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ ہانیہ پہلی بار انسٹاگرام پر اپنے جرات مندانہ انداز کو دکھانے آئی تھیں لیکن مداحوں کو یہ بلکل پسند نہ آیا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ڈمپل گرل پانی میں ایک چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے نظر آرہی ہیں، جس سے صارفین ناخوش دکھائی دیے۔
کیا ہانیہ عامر کے ڈمپل نقلی ہیں؟
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر سوئمنگ پول میں ایک چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے ہوئی ہیں تاہم اس لباس سے ان کا پورا جسم جھلک رہا ہے۔
تبصروں میں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ بولڈ انداز اداکارہ کی جانب سے بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے سستی پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
کراچی، 12 اپریل: جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…