رومانوی تعلقات انتہائی نازک ہوتے ہیں ، ہانیہ عامر نے اپنے ریلشن کے بارے میں دل کھول کر بتادیا

ہانیہ نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے عاصم سے بریک اپ کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ ان کا اور انڈین سنگر بادشاہ کا کیا رشتہ ہے ؟

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کا نام لیے بغیر جواب دیا کہ اس کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ میں نے اس کے ہر لمحے سے لطف اٹھایا ، مجھے اس پر رتی برابر بھی افسوس نہیں ہے اور برا یہ تھا کہ جب یہ ٹوٹا تو میں اس کو بچانے کے لیے کچھ بھی نہ کرسکی مگر مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ میں نے اپنی عقل اور سمجھ کے مطابق جیسا میں چاہتی تھی ویسا ہی کیا اور میں اس پر بہت خوش تھی۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ ’جب کچھ بُرا ہونا ہوتا ہے تو اس وقت کوئی کچھ نہیں کرسکتا‘ ،مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے’۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر

اداکارہ نے ماضی میں ہونے تنازعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان تنازعات کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر بُرا اثر پڑا، ’انہی تنازعات نے مجھے آج بہتر انسان بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی رشتے مثال کے طور پر کسی سے رومانوی تعلقات انتہائی نازک ہوتے ہیں، یہ سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کرنے چاہیے، اور پھر اگر بریک اَپ ہوجائے تو صارفین اسے نارمل نہیں سمجھتے۔

احمد علی بٹ نے ہانیہ عامر سے کہاکہ آپ کو نہیں لگتا کہ سب کچھ سوشل میڈیا پر شئیر کرکے آپ خود کو نقصان پہنچا رہی ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کا آپ کی نجی زندگی میں دخل زیادہ ہوجاتا ہے جیسا آپ کے ساتھ ماضی میں آپ کا ریلیشن شپ پبلک ہونے کی وجہ سے ہوا؟‘

سوشل میڈیا پوسٹنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’بہت سی چیزیں میرے لیے بالکل نارمل ہیں۔ لہذا میں ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں‘۔ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ ’میں نے سیکھا ہے کہ رومانوی تعلقات کی حفاظت کی جانی چاہئے کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں‘۔

سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور فیملی کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کے منفی کمنٹس پر توجہ نہیں دیتیں اور نہ ہی ایسے تبصرے ان پر منفی اثر کرتے ہیں۔

ہانیہ عامر اور انڈین ریپر بادشاہ

ہانیہ عامر نے کچھ روز قبل بادشاہ کے ساتھ دبئی میں ملاقات اور پارٹی کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جن پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔

اب اسی پوڈ کاسٹ میں ہانیہ نے اپنی اور بادشاہ کی دوستی کے بارے میں بتا دیا

ماضی کی غلطیوں سے متعلق ہانیہ عامر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے۔ اب میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے

Hania Aamir Relationship Details

واضح رہے کہ رہے کہ 2019 میں یہ خبریں گرم تھیں کہ ایک دوسرے کے انتہائی قریبی دوست عاصم اور ہانیہ ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی کرلیں گے تاہم 2020 میں ان خبروں نے دم توڑ دیا جب دونون نے اچانک تعلق ختم کیا۔

دونوں کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان نجی تعلقات نہیں تھے بلکہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔کچھ عرصے بعد عاصم اظہراوراداکارہ میرب کی منگنی کی خبر سامنے آئی تھی۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago