گفتگو میں ہاتھوں کا استعمال تحقیق کیا بتاتی ہے؟؟

گفتگو کو پُر اثر بنانے میں الفاظ کے ساتھ ہاتھوں کی حرکات و سکنات اور باڈی لینگویج کی بھی خاصی اہمیت ہوتی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ تقریری مقابلے ہوں یا پھر سیاست کا میدان مقرر حاضرین کو اپنے الفاظ سے متاثر کرنے کیلئے ہاتھوں کا استعمال باخوبی کرتے ہیں، اسطرح وہ حاضرین کے سامنے اپنی بات کو زیادہ مؤثر انداز میں پیش کر پاتے ہیں۔ اکثر اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ سیاستدان تقریر میں نہایت جذباتی انداز اپناتے ہیں اور ہاتھ ہلا ہلا کر صرف بولتے ہی نہیں بلکہ جذبات میں آکر مائیک بھی توڑ ڈالتے ہیں۔

ایک سروے کے مطابق دنیا کے مشہور و معروف موٹی ویشنل اسپیکر اپنے لیکچرز کے دوران چار سو سے پانچ سو دفعہ اپنی جسمانی حرکات کا استعمال کرتے ہیں اور ایسا وہ اپنی بات کو مؤثر انداز میں سمجھانے کے لیے کرتے ہیں اس کے برخلاف جو مقرر جسمانی حرکات کا استعمال کم کرتے ہیں ان کی مقبولیت کا گراف کم ہے-

یہاں سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ کیا ہاتھوں کو حرکت دئیے بغیر ہم صرف الفاظ کے ذریعے اپنی بات سُننے والے تک بہتر طور پر نہیں پہنچا سکتے؟ اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کے مطابق دورانِ گفتگو الفاظ کی ادائیگی اور باڈی لینگویج کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ تحقیق یہ بتاتی ہے کہ بات کرتے ہوئے ہاتھ اور جسم کا استعمال کچھ اہم وجوہات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جو کچـھ اس طرح ہیں۔

دماغ اور ہاتھ کا کیا تعلق ہے؟

ماہر نفسیات کا یہ کہنا ہے کہ جسمانی حرکات بھی درحقیقت گفتگو کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ان کی مدد سے مشکل بات کو بھی باآسانی دوسروں تک پہنچایا جاسکتا ہے- دراصل گفتگو کے دوران ہمارے دماغ کا ایک خاص حصہ ہمارے ہاتھوں کی حرکت کو جسم کی حرکت کے مطابق کنٹرول کرتا ہے اس وجہ سے بات کرتے ہوئے ہاتھ ہلنا شروع ہو جاتے ہیں۔

باڈی لینگویج اظہار کا ذریعہ


ہماری جسمانی حرکات وسکنات بھی ہماری گفتگو کا اہم حصؔہ ہے۔ اکثر ہم شدید غصؔےکی حالت میں اپنی زبان پر قابو پالیتے ہیں لیکن جسم کو اظہار سے نہیں روک پاتے، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ماہر نفسیات کے مطابق ہماری باڈی لینگویج بھی ہمارے جذبات کے اظہار کا ذریعہ ہے اس لئے ہم اس پر کنٹرول نہیں رکھ پاتے۔

گفتگو پُر اثر بنائیں


ہماری جسمانی حرکات و سکنات کی بھی اپنی زبان ہوتی ہے جوکہ اپنی حرکت سے اپنے مطلب کو واضح کرنے کا فن رکھتی ہے اور ان کا استعمال گفتگو کے درمیان بات کو زیادہ پُر اثر اور بہتر طریقے سے سمجھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

بچوں کی تعلیم میں اہم کردار


آجکل اسکولوں میں بچوں کو “ایکشن “کے ذر یعے چیزیں سکھانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے کیونکہ بچوں پر الفاظ سے زیادہ ہمارے ایکشن اثر انداز ہوتے ہیں تحقیق کے مطابق بچوں کی یادداشت میں لفظوں سے پہلے حرکات محفوظ ہوجاتی ہیں جو کہ ان کے سیکھنے کے عمل کو تیز کر دیتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago