حلیمہ سلطان کی بولڈ تصویر پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین پھر آگ بگولا

مشہور ترکش ڈرامے ارتغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ایثر بلجک یوں تو پاکستان میں ناصرف کافی مقبول ہیں۔ بلکہ آج کل ان کو ہر پاکستانی کا کرش بھی تصور کیا جاتا ہے۔

پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کرنے والی ہر دلعزیر اداکارہ ایثر بلجک جہاں پاکستان میں ایک طرف مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں وہیں ماضی میں ان کی ذاتی زندگی سے منسلک کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ وہ تصویریں ایثرا بلجک کے ذاتی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے بھی ماضی میں شئیر کی گئی تھیں جس پر کچھ لوگوں نے ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر انہی ایسی تصاویر پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم اس ہی سلسلے سے منسلک ترکش اداکارہ ایثرا بلجیک نے گزشتہ رات اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاوئنٹ سے اپنی نجی چھٹیوں کی ایک بولڈ تصویر اپ لوڈ کی۔ وہ بولڈ تصویر کسی سمندر کی سیر دوران لی گئی ہے۔ جبکہ اس پوری صورتحال میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر پر ایثرا بلجک نے کمنٹس یعنی رائے دینے کے آپشن کو بند کررکھا ہے۔ شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے منفی کمنٹس اس پر سننا نہیں چاہتی تھیں۔

جہاں اس تصویر نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی ہے وہیں پاکستانی عوام کی جانب سے اس تصویر کو شدید ناپسند کیا جارہا ہے۔ ایثر بلجک کو ایک بار پھر پاکستانی عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے پاکستان میں ایثرا بلجیک اتغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے کردار ادا کرنے کی وجہ سے مقبول ہیں۔ لوگوں کا شاید گمان تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ارتغرل غازی کی حلیمہ سلطان جیسی ہیں البتہ جب ان کی مقبولیت کے بعد ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے تصاویر سامنے آئیں تو کافی لوگ اس حوالے سے مایوس ہوئے اور کئی لوگوں نے تو ایثرا بلجیک کی انسٹاگرام پروفائل پر کمنٹس کرکے مشورہ بھی دیا کہ وہ اس طرح کے کپڑے زیب تن نہ کیا کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago