اسلامی تاریخ میں پہلی بار حجاج ِاکرام کے لیے ایک ہی میقات مقرر

کررونا کی وباء کے باعث سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق اسلامی تاریخ میں پہلی بار حج کی نیت سے مکہ مکرمہ میں داخلے کا اہتمام ایک ہی میقات سے کیا گیا ہے۔

میقات ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب وہ حد ہے جہاں سے عازمین کو حج یا عمرہ کی نیت سے لازمی طور پر احرام کی حالت میں گزرنا ہوتا ہے۔ لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں محدود پیمانے پر عازمین کو حج بیت اللہ کی اجازت دی گئی ہے وہیں حج کے ارکان کے حوالے سے ہونے والے اقدامات تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سال عازمین حج کو صرف ایک ہی میقات سے گزرنا ہوگا۔ یہ میقات قرن المنازل مکہ مکرمہ کا قریبی میقات ہے۔ یہ میقات طائف کے قریبی علاقے السیل الکبیر میں واقع ہے اور اس میقات کا نام قرن المنازل ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے حج اور عمرہ ادا کرنےکے لیے دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والوں کے لیے چار میقات متعین کی تھیں۔ پانچویں میقات کے بارے میں بعض جگہوں پر وضاحت ملتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچویں میقات کا بھی تعین کیا تھا لیکن بعض روایات میں پانچویں میقات کا انتخاب اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کیا تھا۔

مکہ کی جانب سفر کے لیے مختلف سمت سے یہ پانچ حدود یا میقات حج یا عمرہ کی حالت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ مکہ مکرمہ کے شمال مشرق میں طائف کے قریب واقع میقات قرن المنازل مورخین نے نجد کے لوگوں کا میقات کہا ہے۔ عموما ًخلیجی ممالک اور مشرقی ایشیاء سے آنے والے زائرین کے لئے یہی میقات ہے۔ اس میقات پر قائم السیل الکبیر مسجد عازمین کے لئے جدید خدمات سے آراستہ ہے۔

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اپنائے جانے والے غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر رواں سال حج کی ادائیگی مختلف ہوگی کیونکہ سعودی حکومت نےاس سال حج ادا کرنے کی اجازت بھی صرف سعودی عرب میں مقیم حجاج ِاکرام کو دی ہے جن کی انتہائی محدود تعداد تقریباً 1000 رکھی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال حج کی نیت سے مکہ مکرمہ میں داخلے کا اہتمام ایک ہی میقات سے کیا گیا ہے۔ درحقیقت ان اقدامات کے ذریعے ادائیگی ِحج کے دوران سعودی حکومت عالمی وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بناسکے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago