Categories: صحت

حیران کنُ حجامہ کے فوائد جسکا آپکو شاید ہی پتا ہو

حجامہ یا ‘ کپنگ تھیراپی‘ صدیوں سے استعمال کیے جانے والا سستا اور اسلامی تعلیمات سے تصدیق شدہ علاج ہے، اس طریقہ علاج کے ذریعے جسم سے گندا، مضر صحت خون نکال دیا جاتا ہے اور انسان بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔انسانی صحت پر حجامہ کے متعدد فوائد ہیں بلکہ یہ اس قدر مفید ہے کہ اب جدید سائنس بھی اس کی افادیت کی قائل ہوگئی ہے۔

(Hijama K Fawaid) :حجامہ کے فوائد

حجامہ کیا ہے؟

Image Source: Unsplash

حجامہ عربی زبان کے لفظ حجم سے نکلا ہےجس کے معنی ‘کھینچنا/چوسنا’ہے۔ اِس عمل میں مختلف حصوں کی کھال سے تھوڑا سا خون نکالا جاتا ہے۔انسان کی صحت کا دار و مدار جسمانی خون پر ہے اگر خون صحیح ہے تو انسان صحت مند ہے ورنہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ حجامہ کے ذریعے بیماریاں فاسد خون کے ساتھ نکل جاتی ہیں۔

حجامہ کیسے کیا جاتا ہے؟

Image Source: Unsplash

حجامہ کرنے کے لیے مریض کے جسم کے مختلف حصوں پر گول شکل کے کپ لگا دیئے جاتے ہیں، اسی لیے اس طریقہ علاج کو ’کپنگ تھیراپی‘ بھی کہا جاتا ہے، حجامہ سے قبل مطلوبہ جسم کے حصے پر زیتون یا کلونجی کا تیل لگا دیا جاتا ہے جس سے جلد پرسکون رہتی ہے، بعد ازاں جراثیم سے پاک کَپس میں ویکیوم پیدا کر کے انہیں جلد پر لگا دیا جاتا ہے۔ان کپس کو لگانے سے جِلد آکسیجن نہ ملنے کی صورت میں سوج کر پھول جاتی ہے، اب اس سوجی ہوئی جگہ پر بلیڈ کے ذریعے چھوٹے چھوٹے کَٹ لگا دیئے جاتے ہیں، ان کَٹس سے جسم پر کوئی تکلیف نہیں ہوتی، کَپس دوبارہ جلد پر لگا دیئے جاتے ہیں۔اس مرحلے میں اب گندا خون جسم سے باہر نکلنے لگتا ہے جسے 10 سے 20 منٹ بعد کپس ہٹا کر صاف کردیا جاتا ہے، ایسے میں جسم گندے خون سے پاک ہوجاتا ہے اور انسان موجودہ شکایت سمیت متعدد بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔

حجامہ کے فوائد کیا ہیں؟

Image Source: Unsplash

حجامہ کروانے سے صحت پر حیران کن فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس طریقہ علاج سے جسم کے اعضاء میں موجود درد میں آرام سے لیکر صاف جِلد تک کا علاج ممکن ہے۔اس سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، جمنے والا فاسد خون خارج ہوجاتا ہے، اور جسم سے زہریلا مواد نکل جاتا ہے۔لہٰذا اس کے ذریعے بلڈ پریشر، ٹینشن، جوڑوں کا درد، پٹھوں کا درد، کمر کا درد، ہڈیوں کا درد، سر کا درد (درد شقیقہ) مائیگرین، یرقان، دمہ، قبض، بواسیر، فالج، موٹاپا، کولیسٹرول، مرگی، گنجاپن، الرجی، عرق النساء کا علاج کیاجاتاہے۔ان بیماریوں کے علاوہ حجامہ سے 70 سے زائد روحانی وجسمانی دونوں بیماریوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کمر کے درد کا علاج کیسے کریں؟ ماہرین نے بتادیا

مزید برآں، اس طریقہ علاج کے بارے میں جدید سائنس کا بھی ماننا ہے کہ اس سے جسم میں خون کی روانی میں آسانی پیدا ہوتی ہے، زہریلا مواد نکل جاتا ہے اور ساتھ ہی مریض کی کسی بھی بیماری سے صحت یابی میں تیزی آجاتی ہے۔جدید سائنس کا ماننا ہے کہ اس کے ذریعے انسان خطرناک بیماریوں سے بھی بچ جاتا ہے۔

Zameer Ali

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago