اس سال گوگل پر پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کردی۔ اس فہرست میں گوگل نے پاکستان میں تلاش کیے جانے والے موضوعات کو ان کی مقبولیت کے اعتبارسے ترتیب دیا ہے۔

گوگل کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل کرکٹ کے موضوع پر سرچنگ کی گئی ہے اور پاکستانی صارفین کی جانب سے کرکٹ کا رجحان تمام اقسام کی تلاش پر چھایا رہا۔

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے میچ کے بارے میں معلومات جانیں۔ اس کے علاوہ اعداد وشمار کے مطابق عالمی وباء قرار دئیے جانے والے کورونا وائرس کے متعلق بھی لوگوں نے سرچنگ کے زریعے بہت زیادہ معلومات حاصل کیں۔

پاکستان صارفین کے حوالے سے سرچ انجن گوگل کی جانب سے جاری سالانہ نتائج میں سال 2020کے دوران تلاش کیے جانے والے موضوعات یہ ہیں ؛

کورونا وائرس
پاکستان بمقابلہ زمبابوے
گوگل کلاس روم
امریکی انتخابات
پی ایس ایل 2020

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ
انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا
انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز
ورلڈومیٹرز (Worldometers)

خیال رہے کہ گوگل پر ہر سیکنڈ میں اوسطاً 40 ہزار سے زائد جبکہ دن بھر میں ساڑھے 3 ارب سے زائد بار کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے، جس میں سے بھی 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنھیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا۔ ان تمام سرچنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے سرچ انجن گوگل پر ہر سال کے اختتام پر پورے سال کے اعدادو شمار شائع کیے جاتے ہیں، جن سے سال کے دوران بلند ترین رجحانات نمایاں ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے کسی بھی مخصوص ملک میں کی جانے والی ٹاپ سرچز کے رجحانات پر ڈیٹا جمع کرکے ایک جامع رپورٹ تیار کی جاتی ہے جو اس ملک کے صارفین کے اجتماعی رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago