پاکستان میں سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر آگئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید 2200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔
پانچ ہزار کا نوٹ اصلی ہے یا نقلی؟
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 886 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 517 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 20 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 933 ڈالر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
ملکی مارکیٹس میں چاندی کی فی تولہ قیمت 83 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 71 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 957 روپے کی سطح پر آگئی۔
گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…