دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی سے زندگی کے لیے نت نئے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ جن ممالک میں پہلے بارش نہیں ہوتی تھی اب وہاں طوفان اور سیلاب آرہے ہیں، جہاں موسم سرد رہتا تھا وہاں درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
تیزی سے بدلتی ہوئی اس موسمیاتی صورتحال پر برطانیہ کیمبرج یونیورسٹی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسی وجوہات موجود ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ قیامت خیز آفات کا باعث بن سکتا ہے۔
محقیقین کا کہنا تھا کہ دنیا کو موسمیاتی قیامت کے خطرے کو مدِنظر رکھ کر تیاری شروع کرنے کی ضرورت ہے، سنگین نتائج کا تجزیہ کرنے والے میکنزم سے ٹھوس اقدامات کرنے میں مدد مل سکے گی۔ اس حوالے سے انہوں نے انٹرگورنمنٹل پینل آن کلائمٹ چینج سے خصوصی رپورٹ تیار کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس میں بتایا جائے کہ درجہ حرارت میں 1.5 سینٹی گریڈ اضافہ کس حد تک تشویشناک ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ ہی براہ راست کسی آفت کی جانب نہیں لے جاتا بلکہ اس کے ذیلی اثرات جیسے معاشی بحران، تنازعات اور نئے امراض پھیلنے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی سائنسز میں شائع ہوئے، جس میں زور دیا گیا کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت میں 3 سینٹی گریڈ اضافے کے اثرات پر زیادہ کام نہیں ہوا اور اس حوالے سے زیادہ منظر نامے پیش نہیں کیے گئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دیگر خطرات جیسے عالمی جنگیں یا وبائی امراض کی وبا کا سامنا بھی ہوسکتا ہے، جبکہ غربت میں اضافے، فصلوں کی کاشت میں ناکامی اور پانی کی کمی جیسے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔
تحقیق کے لیے استعمال ہونے والے نئے ماڈل سے معلوم ہوا کہ اگر زہریلی گیسوں کا اخراج جاری رہا تو 2070ء تک اوسط عالمی درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں 2 ارب افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے درجہ حرارت سے اس وقت صحارا اور خلیج فارس کے 3 کروڑافراد متاثر ہو رہے ہیں، مگر 2070ء تک اس کا دائرہ پوری دنیا میں پھیل جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مغربی یورپ میں شدید ہیٹ ویو کے سبب درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے کئی ممالک کا بیشتر حصہ جھلسا دینے والی دھوپ میں رہا جبکہ جنگلاتی خوفناک آگ میں اضافہ بھی ہوا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…