گھروں میں دیوار پر نظر آنے والے یا رینگنے والے کیڑے مکوروں سے بہت گھن آتی ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ اپنے گھروں کو ان سے سے پاک رکھا جائے۔
ان کیڑے مکوروں میں مکڑی، چھپکلی، لال بیگ وغیرہ شامل ہیں۔
گھر کی دیواروں کھڑکیوں پر چھپکلیوں کی موجودگی ایک عام سی بات ہے۔ گرمی کے موسم میں یہ اتفاق بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس موسم میں چھپکلیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے اپنے بِلوں سے باہر آجاتے ہیں۔ لیکن رہنے کی جگہ، باتھروم یا باورچی خانے میں چھپکلی کا نظارہ بے حد برا لگتا ہے۔
چھپکلی ایک ایسا جاندار ہے جو خواتین کو کسی صورت پسند نہیں آتا بلکہ انہیں ڈرا دیتا ہے۔تو کیا آپ کے گھر کی دیواروں پر چھپکلیاں چلتی پھرتی نظر آتی ہیں؟ویسے تو یہ رینگنے والا جاندار کیڑوں کو گھر کے اندر زیادہ پھلنے پھولنے نہیں دیتا تاہم یقیناً بیشتر افراد اسے اپنے گھر میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔تو اگر آپ انہیں گھر سے دور بھگانا چاہتے ہیں۔چھپکلیوں کی موجودگی کی ایک بڑی وجہ گھر میں موجود اندھیرے والی جگہیں ہیں،ایسی جگہوں پر چھپکلیاں کافی مزے میں رہتی ہیں لہذا کوشش کریں کہ گھر کی کونوں میں روشنی رہے۔
Get Rid Of Lizards At Home
آئیے آپ کو چھپکلیوں سے نجات کے لئے آسان طریقے بتاتے ہیں۔
گھر کی صفائی
چھپکلیوں کی گھر میں موجودگی کی سب سے بڑی وجہ گندگی ہے۔چونکہ چھپکلیاں کیڑے مکوڑے کھاتی ہیں جو کہ گھر میں موجود گندگی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں لہذا کوشش کریں کہ اپنے گھر کو بالکل صاف رکھا جائے۔
انڈوں کے چھلکے
اگلی بار جب بھی آپ انڈہ بنائیں تو اس کا چھلکا نہ پھینکیں بلکہ اسے کچن میں کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں چھپکلیاں آتی ہوں۔ یہ بہت مؤثر اور سستا طریقہ ہے جس سے چھپکلیوں کو ڈرا کر گھر سے بھگانا ممکن ہے۔کیونکہ انڈوں کے چھلکے کی بُوانہیں بالکل اچھی نہیں لگتی اور وہ اس سے دور بھاگتی ہیں۔
انڈوں کے کچھ چھلکے گھر میں مختلف جگہوں پر ڈال دیں انڈوں کے 2 ٹکڑوں میں تقسیم چھلکوں کو استعمال کریں اور ہر جگہ جوڑی کی شکل میں ان کو رکھیں، چھپکلیاں ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں گی۔ان چھلکوں کو ہر 3 سے 4 ہفتوں بعد تبدیل کر دیں۔
کافور
کافور کی یہ چھوٹی گولیاں پتنگوں، لال بیگوں، چیونٹیوں، مکھیوں اور چھپلکیوں سب کو نشانہ بناتی اس کی خوشبو چھپکلی کو ناگوار لگتی ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کے کچن کا رخ نہیں کرئے گی۔ ۔
کافی پاﺅڈر اور تمباکو کو گیلا کرکے ملاکر گول کرکے چھوٹے چھوٹے گیند بنالیں اور انہیں کسی ٹوتھ پِک کی ڈبیہ میں ڈال کر گھر میں رکھ دیں۔اس کی بو چھپکلیوں کے لئے اس قدر خطرناک ہے کہ اس کی وجہ سے ان کی موت ہوجائے گی۔ اس گیند کو اس جگہ رکھ دیں جہاں چھپکلیاں اکثر نظر آتی ہیں۔ان کو کھانے سے چھپکلیاں مر جائیں گی۔خیال رہے کہ مری ہوئی چھپکلیوں کو فوری طور پر گھر سے باہر پھینک دیں تاکہ بچے محفوظ رہ سکیں۔
کافی پاؤڈر اور تمباکو
۔ا شیاءِ خوردنوش میں لہسن حیران کن طور پر ایک صحت بخش چیز ہے۔ لیکن اس کے علاوہ اس کی تیز قسم کی بو بھی اس کا ایک نمایاں جز ہے۔ لہسن کی بو صرف انسانوں کے مزاج پر ہی گراں نہیں گزرتی بلکہ یہ چھپکلیوں کو بھی دور بھگاتی ہے
لہسن
لہسن کی وجہ سے بھی آپ چھپکلی کو گھر سے بھگا سکتے ہیں۔ایسی جگہیں جہاں سے چھپکلیوں کے آنے کے امکانات ہوتے ہیں وہاں پر لہسن لٹکادیں، یہ کبھی بھی گھر کے اندر نہیں آئیں گی۔
لہسن کی پوتھی کو گھر کے داخلی دروازوں یا کھڑکی پر رکھ کر آپ ان جانداروں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔
:مذید پڑھیئے
/جانیے، لہسن کے فائدے آپکی زندگی پر کیا ہیں
پسی ہوئی سرخ مرچ
سرخ مرچ اور پانی کو ملا کر اسپرے بوتل میں ڈال لیں اور اس سیال کو گھر میں مختلف جگہوں جیسے فریج کے نیچے، فرنیچر کے پیچھے یا دیواروں پر اسپرے کریں۔
درحقیقت ہر اس جگہ اسپرے کریں جہاں چھپکلیاں نظر آئی تھیں، اس اسپرے کا محلول چھپکلیوں میں خارش کا احساس پیدا کرکے انہیں گھر سے دور بھگا دے گا۔
پیاز
پیاز بھی اپنی تیز بو کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کی اس بو سے آنکھوں میں جلن اور پانی آجاتا ہے پیاز کے ٹکڑے بھی چھپکلیوں کو دور بھگانے کا اچھا ذریعہ ہیں، پیاز کو 2 ٹکڑے میں کاٹیں اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں جہاں آپ کے خیال میں یہ جاندار چھپا ہوا یا داخلی دروازے کے پاس رکھنا بھی موثر ثابت ہوتا ہے
پرندوں کے پر
چھپکلیوں کو پرندوں سے بہت ڈر لگتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پرندے انہیں کھاجاتے ہیں۔اگر آپ پرندے کے پَر گھر میں لٹکادیں گے تو چھپکلیوں یہی سمجھیں گی کہ پرندے کہیں نزدیک موجود ہیں اور وہاں سے دم دبا کربھاگ جائیں گی۔
مور سانپ اور چھپکلی جیسی چیزوں کو اپنا شکار بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چھپکلی کے لئے یہ ایک بڑا دشمن ثابت ہوتا ہے۔ گھر کے اندر مور رکھنا تو ہر گز ممکن نہیں۔ البتہ مور کے پر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ مور پنکھ نہ صرف کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ چھپکلیوں کے لئے مور کی موجودگی کا اشارہ بنیں گے۔
اور سب سے اہم بات اس بات کا دھیان لازمی رکھیں کہ رات کو کچن صاف کرنے کے بعد ہر ایک چیز کو ڈھاک کر رکھیں، برتنوں کو کھلا نہ چھوڑیں، کیونکہ احتیاط تدبیر سے بہتر ہے۔
چھوٹے چھوٹے سوراخ اور درزیں بند رکھیں تاکہ چھپکلیاں ان میں گھر نہ بنائیں۔ جنوری اور فروری کے مہینوں میں یہ کرنا بہت مفید ثابت ہوگا۔
0 Comments