مچھر کے کاٹنے سے ایک شخص کی 30 سرجریاں، 4 ہفتے کوما میں رہا


0

گرمی ہویا سردی، برسات ہو یا خزاں،مچھر ہماری صحت کے ساتھ ساتھ نیند کے دشمن بھی ہوتے ہیں جو ہمیں ستانے سے باز نہیں آتے۔بعض اوقات مچھروں کا کاٹنا انتہائی پریشان کن بھی ثابت ہوتاہے کیونکہ یہ مختلف انفکشن اور خطرناک بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔حال ہی جرمنی میں مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ایک عجیب وغریب حادثہ پیش رونما ہوا، جس میں متاثرہ شخص کو اپنی 30 سرجریاں کروانا پڑگئیں اور وہ ایک ماہ کوما میں بھی رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے علاقے روڈر مارک میں 27 سالہ نوجوان سیبا سٹین روٹسکے جگر، گردے، دل پھیپھڑوں سمیت مختلف بیماریوں کا شکار تھا، اسی دوران اس کی ران کا آپریشن بھی کیا گیا۔ سیباسٹین کا کہنا تھا کہ 2021 کے موسم گرما میں مچھر نے مجھے کاٹا تھا جس کے بعد مجھے فلو ہوا تھا، پھر میری بیماری میں اضافہ ہوا اور میں بستر میں پڑ گیا، مجھے بخار تھا میں کچھ کھا پی نہیں سکتا تھا۔

Image Source: Unsplash

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی دوران ایک دن میں نے دیکھا کہ میری بائیں ران میں ایک بڑا پھوڑا بن گیا ہے، ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کے لیے ٹشو کا نمونہ لیا جس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ’سیراٹیا مارسیسنس‘ نامی بیکٹیریا نے ران کا آدھا حصہ کھالیا ہے۔

Image Source: Unsplash

اس کے بعد ڈاکٹرز اس فیصلے پر پہنچے کے یہ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوا ہے، اس کے 30 سے زیادہ آپریشن ہوئے اور اس دوران اس کی 2 انگلیوں کو جزوی طور پر کاٹ دیا گیا، جس کے بعد اب وہ ٹھیک ہے۔متاثرہ جرمن شخص نے دوسروں کو تنبیہ کی اور کہا کہ صحیح وقت پر ڈاکٹرز کے پاس چلے جانا چاہیے، کیونکہ ایک چھوٹا سا ڈنک بھی جان لیوا ہوسکتا ہے۔

Image Source: Unsplash

دوسری جانب، ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ سیباسٹین کے دیگر بیماریوں کی وجہ کیا تھی، لیکن ڈاکٹر نے یہ کہنا ہے کہ ران میں پھوڑ کی وجہ مچھر کا کاٹنا ہی ہے، جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ اسے کس مچھر نے کاٹا تھا۔مزید برآں، گزشتہ برسوں میں عالمی ادارہ صحت نے مچھر کو دنیا کا سب سے خطرناک جاندار قرار دیا۔جس کی وجہ یہ ہے کہ مچھروں سے ملیریا، ڈینگی اور چکنگونیا جیسے امراض پھیل رہے ہیں جن کے نتیجے میں ہر سال لاکھوں اموات ہوتی ہیں۔رواں سال پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے زیادہ تر حصے زیرآب آنے سے ان علاقوں میں ڈینگی مچھروں کی افزائش خطرناک حد تک بڑھ گئی اور متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کامسیٹس یونیورسٹی کا مچھروں کے ذریعے ویکسین لگوانے کا منصوبہ

غور طلب بات یہ ہے کہ مچھروں سے بچنے کے لیے لوگ جلد پر مہنگی مہنگی کریموں کے ساتھ گھروں میں اسپرے بھی کرتے ہیں لیکن اس سے کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مچھروں سے بچنا ممکن بھی ہے؟ تو ایسا بالکل ممکن ہے اسکے لئےمحققین نے کچھ خوشبوئیں اور رنگ ایسے بتائے ہیں جن کی مدد سے مچھر کو آسانی سے خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں ماہرین نے ایک چھلّے نما ایسی انگوٹھی بنائی ہے جو مچھردانی کا کام کرتے ہوئے دھیرے دھیرے ماحول دوست دوا خارج کرتی ہے اور مچھر آپ سے دور رہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔مارٹن لوتھر یونیورسٹٰ ہیل وٹن برگ (ایم ایل یو) کے ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر سے ایک چھلآ بنایا ہے جس میں مچھر بھگانے والی خاص دوا بھری گئی ہے۔ پہنی جانے والی انگوٹھی یا چھلّے سے دھیرے دھیرے ایک دوا ’آئی آر 3535‘ خارج ہوتی رہتی ہے اور طویل عرصے تک کام کرتی رہتی ہے۔ یوں مچھر بھگانے کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے لیکن کیمیکل نکلنے کا دارومدار درجہ حرارت، پالیمر کی ساخت اور کیمیکل کی کثافت پر ہوتا ہے۔مسلسل تجربات سے معلوم ہوا کہ اگر درجہ حرارت 37 درجے سینٹی گریٹ ہو تو انگوٹھی سے ایک ہفتے تک مچھر بھگاؤ دوا خارج ہوتی رہتی ہے۔ آئی آر 3535 جلد اور انسانوں کے لیے موزوں ترین دوا ہے جو دنیا بھر میں استعمال ہوتی ہے اور مچھر بھگانے والے لوشن میں بھی ڈالی جاتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format