فوربس ایشیاء نے سوشل میڈیا کے100 متاثر کن ستاروں کی فہرست جاری کردی

امریکہ کے معروف فوربس ایشیاء میگزین نے 100 ڈیجیٹل ستاروں کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان، اداکارہ ایمن خان اور گلوکار عاطف اسلم کو شامل کیا گیا ہے۔

فوربس ایشیاء کی جانب سے اس افتتاحی 100 ڈیجیٹل ستاروں کی فہرست میں ایشیائی خطے کے ان 100 گلوکاروں، بینڈ، فلم اور ٹی وی اسٹارز پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے فن کا جادو جگایا اور مقبول ہوئے۔

دیکھا جائے تو عالمی سطح پر کوویڈ -19 کی صورتحال میں جب کہ پوری دنیا شدید پریشانی کا شکار ہے تو سوشل میڈیا ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو لوگوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ بن گیا ہے۔فوربس ایشیاء کی جانب سے اس فہرست کو بھی کورونا کی وباء کے دوران جاری کیا ہے اور اس میں بلخصوص ایشیاء کی ان مشہور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں بھی اپنے پرستاروں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور مختلف پرفارمنس کے زریعے انہیں محظوظ کیا۔ امریکی میگزین کی جاری کردہ اس فہرست میں بھارتی اداکاروں کی موجودگی میں پاکستانی اداکاروں کا اپنی جگہ بنانا یقین اًپاکستان انڈسٹری کے لیئے قابل فخر بات ہے۔

ماہرہ خان

Image Source: Twitter

اداکارہ ماہرہ خان پاکستان شوبزانڈسٹری کاوہ نام ہیں جنہیں ملک کے علاوہ بین القوامی سطح پربھی بے حدپسند کیا جاتا ہے۔ ماہرہ خان کے فالوورز میں اب بھارتی اداکار ہریتھک روشن بھی شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ انہوں نے 2017 میں بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ کے ساتھ فلم ” رئیس “سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا اور خوب پسندیدگی سمیٹی۔ جبکہ رواں سال ان کی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کا سیکوئل بھی ریلیز ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرہ خان خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی وتشدد اور چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ماہرہ خان کے اس وقت تقریبا 6.9 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

ایمن خان

Image Source: Twitter

ایمن خان 7.7 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو ہونے والے پاکستانی مشہور اداکارہ ہیں۔سوشل میڈیا پر ایمن خان کی مقبولیت نے ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور انہوں نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اداکاری کے علاوہ وہ اور ان کی جڑواں بہن منال خان ملبوسات کی سائٹ ایمن منال کلوزٹ بھی چلارہی ہیں۔ پچھلے سال وہ ڈرامہ عشق تماشا اور باندی میں بہترین ایکٹینگ کے لئے ہم ایوارڈز میں بھی نامزد ہوئیں ہیں۔

عاطف اسلم

Image Source: Facebook

موسیقی کی دُنیا میں اپنی آواز سے خاص مقام بنانے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہیں۔ انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز کے بعد اب عاطف اسلم بھی پاکستان کی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جن کو انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالو کیا جاتا ہے۔ مشہور گانوں میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگانے والے عاطف اسلم کاکلام “اسماء الحسنہ “جو اللہ کے 99 ناموں پر مشتمل ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا اور اسے یوٹیوب پر اب تک 22 ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ معروف گلوکار نے ملک میں کوویڈ-19 کے پیش نظر فیس بک کے زریعے اپنے 20 ملین فلوورز کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی تلقین کی۔

فوربس ایشیاء کی جانب سے ڈیجیٹل دنیا کے 100 متاثر کن ستاروں اس فہرست میں پڑوسی ملک کے اداکار بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو لطف اندوز کیا ان اداکاروں میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، ہریتھک روشن، رنویر سنگھ، کترینا کیف ، انوشکا شرما، گلوکارہ نیہا کاکڑ وغیرہ ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago