مسلمانوں کا ایک بار پھر بڑے پیمانے پر فلم محمد پر پابندی لگانے کا مطالبہ

دنیا بھر کے مسلمانوں کا فلم “محمد دی میسنجر آف گورڈ” پر پابندی کا مطالبہ پابندی کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔ کئی معروف عالم دین کے مطابق اس فلم میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی متعلق غلط واقعات اور ایسی تعلیمات کو دیکھا گیا ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے قطعی منسلک نہیں ہیں۔ تاہم یہ فلم دنیا بھر میں سال 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، جس پر اب ٹوئیٹر پر پابندی کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔

سال 2015 میں ایرانی سینما تاریخ کی سب سے بڑی اور مہنگے بجٹ پر بنائی گئی فلم “محمد دی میسنجر آف گورڈ کو ایرانی ہدایتکار ماجد مجیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس فلم میں کمبوزیا پارٹوی نے ماجدی مجیدی کے ساتھ تحریر کی تھی۔

یہ فلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر بنائی گئی تھی، جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہونے والے واقعات دیکھائے گئے تھے تاہم فلم کے ریلیز ہونے کے کچھ عرصے بعد ہی اس فلم اور اس فلم کے ڈائریکٹرز کے خلاف فتوے سامنے آگئے تھے۔

جبکہ اس فلم کے ریلیز ہونے سے قبل فلم کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، دنیا بھر سے مسلمانوں کے بڑے بڑے اور نامور اداروں نے اس فلم پر اپنے تحفظات کا اظہار فلم کے ریلیز ہونے سے قبل ہی کردیا تھا۔ ان اداروں میں ایک نام مصر کی مشہور و معروف آل اظہر یونیورسٹی بھی شامل ہے جس نے اس فلم کے ریلیز ہونے سے قبل ایرانی حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ اس فلم کو ریلیز ہونے سے روکیں۔ جامعہ آل اظہر نے اس فلم پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کی جانب سے ایک بڑا مرتبہ عطا کیا ہے، ان کی ایک حرمت ہے البتہ اس فلم سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت میں کمی آرہی ہے۔

ساتھ ہی اس فلم کو سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز ابنِ عبداللہ الشیخ نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس فلم میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح تصویر پیش نہیں کی گئی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کے لئے جو کردار ادا کیا وہ بھی صحیح طریقے سے پیش نہیں ہوا۔ یہ فلم ناصرف ان کا مذاق اڑانے کے مترادف بلکہ ان کے کردار کو بھی نعوز باللہ نیچے کررہا ہے۔

دوسری جانب سعودی مسلم ورلڈ لیگ (ایم ڈبلیو ایل) نے بھی اس فلم کی مذمت کی تھی اور اس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک اور ان کا کردار دیکھانے پر خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

اس سلسلے میں بریلوی رضا اکیڈمی نے بھی اس فلم کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اس فلم پابندی عائد کی جائے، ساتھ ہی بریلوی رضا اکیڈمی نے فلم کے ساتھ فلم کے ہدایت کار ماجد مجیدی اور رائٹر اے آر رحمان کے خلاف بھی فتوی جاری کیا تھا۔

اس ہی حوالے سے ایک بار پھر یہ مسئلہ اب زور آٹھا رہا ہے، ٹوئیٹر پر لوگوں کی جانب مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ اس فلم پر پابندی عائد کی جائے اور اس فلم کو مزید چلنے سے روکا جائے۔

یاد رہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور حرمت ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، ان کی کسی بھی قسم کی بےحرمتی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ دنیا کا ہر مسلمان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کی خاطر اپنی جان و مال سمیت ہر چیز قربان کرنے کا جذبہ رکھتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago