عید الفطر پر چار پاکستانی فلمیں ریلیز کیلئے تیار، ٹیزر شائقین میں مقبول

پچھلے دو برس سے کورونا وباء کے باعث سنیما گھروں کی طویل بندش کے بعد اس سال میٹھی عید پر رونقیں بحال ہوگئی ہیں اور شائقین پاکستانی فلموں سے محظوظ ہوسکیں گے۔ اس عید پر چار پاکستانی فلموں کی نمائش ہونے جارہی ہے جن میں ‘دم مستم، پردے میں رہنے دو، چکر اور گھبرانا نہیں ہے’ شامل ہیں۔ ان چاروں فلموں کی کہانی کیا ہے اور کاسٹ میں کون کون شامل ہے چلیں جانتے ہیں۔

میوزیکل لَو اسٹوری ‘دم مستم

Image Source: Twitter

دم مستم کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں امر خان بطور ڈانسر اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں اور انہیں عدنان صدیقی کی کمپنی بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔ جبکہ عمران اشرف بھی ایک چانس ملنے کے بعد سپر اسٹار گلوکار بن جاتے ہیں۔

دم مستم کہانی امر خان نے خود لکھی ہے جس کے ڈائریکٹر محمد احتشام الدین ہیں جو اس سے پہلے ماہرہ خان کی فلم “سُپراسٹار” کی ہدایات دے چکے ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر اداکار عدنان صدیقی ہیں جبکہ فلم کی موسیقی اذان سمیع خان، شیراز اپل زئی اور بلال سعید نے دی ہے۔ اس فلم کو ابتدائی طور پر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا اور اس پر 2019 میں ہی کام کا آغاز کردیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش میں تاخیر ہوئی۔

کامیڈی ایکشن ‘گھبرانا نہیں ہے’

Image Source: Youtube

اس رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم میں صبا قمر ، سید جبران اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ لو ٹرائی اینگل پر مبنی اس فلم میں صبا قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہے، جبکہ سید جبران نے مزاحیہ اداکاری کرتے ہوئے مزاح کا تڑکا لگایا ہے اور اداکار زاہد احمد ایک پولیس افسر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ معروف یوٹیوبر جنید اکرم نے بھی فلم گھبرانا نہیں ہے میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ، وہ ایک صحافی کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے پہلے ایماندار دکھایا گیا تاہم وہ معاشی حالات کی تنگی کے باعث غلط راستہ اختیار کرنے کی حمایت کرتا ہے فلم کے مرکزی ولن یعنی نیر اعجاز ہیں۔ایکشن، رومانس، کامیڈی اورایموشنز سے بھی شائقین کو بھرپور انٹرٹینمنٹ مہیا کریگی۔

اس فلم کو جے بی پروڈکشن اور جیو فلمز کے بینر تلے بنایا گیا اور اس کی دیگر کاسٹ میں افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد اور ثاقب خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ اور حسن ضیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

رومانٹک فیملی فلم ‘پردے میں رہنے دو’

Image Source: Youtube

فلم ‘پردے میں رہنے دو’ میں ڈمپل گرل ہانیہ عامر، علی رحمن اور جاوید شیخ مرکزی کرداروں میں سلور سکرین پر ابھریں گے۔ یہ فلم دوسری فلموں سے قدرے مختلف ہے کیونکہ یہ ایک اہم سماجی مسئلے پر بنائی گئی۔ اس فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے ہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے اور ان کے خاندان کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شدید خواہش کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں علی رحمٰن اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے، اس فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کو بھی بطور موسیقار شامل کیا گیا ہے۔ ’پردے میں رہنے دو‘ کے ذریعے ہانیہ عامر لگ بھگ چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، اس سے قبل وہ آخری بار 2018 کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔

مسٹری تھرلر ‘چکر’

Image Source: Twitter

ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ‘چکر’ بھی عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کی کاسٹ میں نیلم منیر، احسن خان اور یاسر نواز شامل ہیں۔ اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی جارہی ہے۔ مسٹری تھرلر فلم ’چکر‘ کاٹیزر شیئر کرتے ہوئے ندا یاسر نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان کی ٹیم نے بڑی محنت سے ’چکر‘ کو بنایا ہے جو کہ مکمل طور پر کمرشل فلم ہے اور شائقین اسے دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔

’چکر‘ کی ہیروئین نیلم منیر تین سال کے وقفے کے بعد بڑی اسکرین پر ڈبل رول ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ نیلم منیر نے اس فلم میں ایک آئٹم نمبر بھی کیا ہے جس کا بہت چرچا ہے۔ اس فلم کی کہانی قتل کی ایک واردات کی پراسراریت کے گرد گھومتی ہے اور دیگر کاسٹ میں احسن خان، یاسر نواز، شمعون عباسی شامل ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago