جنت مرزا کی نازیبا تصویریں وائرل کرنے والا مجرم گرفتار۔ ایف آئی اے

پاکستان میں جہاں اس وقت ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے وہیں کئی لوگوں کے لئے یہ اپنا ٹیلنٹ دیکھانے کا بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کئی ٹک ٹاکرز اپنی مقبولیت شوبز ستاروں جیسی رکھتے ہیں۔ لوگ انہیں جاننے اور پہچاننے لگے ہیں۔

تاہم ٹک ٹاک اسٹار پاکستان ان دنوں ایک نئی عجیب سی مشکل میں آگئے ہیں، حالیہ دنوں ٹک ٹاکرز کے حوالے سے ایک نئی روش سامنے آئی جب وقفے وقفے سے سوشل میڈیا پر معروف خواتین ٹک ٹاک اسٹارز سے منسوب نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس سلسلے کا شکار معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی بنی، سوشل میڈیا پر کچھ نازیبا تصاویر جنت مرزا کی نام سے منسوب ہوئیں تو جنت مرزا نے فوری طور پر ان تصاویروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کی شکایت درج کروائی۔

شکایت درج کروانے والے معاملے کے حوالے سے جنت مرزا اور ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور سے اسفندیار نامی شخص کو جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی جانب سے دوران حراست اپنے جرم کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔

Source: Google

ملزم اسفندیار کے حوالے سے اس بات کا الزام ہے کہ وہ معروف ٹک ٹاکر جنت مزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی تصویروں کی ایڈیٹنگ کیا کرتا تھا اور پھر ان کو آن لائن پوسٹ کیا کرتا تھا۔ البتہ ملزم اسفندیار کی جانب سے دوران تحویل موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ جنت کی بہن کو تصاویریں بھیجا کرتا تھا لیکن اس نے کبھی بھی ان تصاویروں کو سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ پیغام میں جنت مرزا نے موقف اختیار کیا کہ کچھ لوگ ان کے نام کو خراب کرنا چاہتے ہیں، صرف اس لئے ان کی ایڈیٹڈ تصاویروں کو ان کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جنت مرزا نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ محض ان کی کامیابی سے جلن کا نتیجہ ہے۔

جنت مرزا نے مزید بتایا کہ جب میرا گانا آنے والا تھا تو میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا، جس دن گانا آنے والا تھا ٹھیک اس دن میرے اکاؤنٹ کو پابندی لگا دی گئی اور اب میری فلم آنے والی ہے تو میرے ایڈیٹڈ نازیبا تصویریں شئیر کردی گئیں۔ مجھے اس بات کا سمجھ نہیں آتا ہے کہ آخر کوئی اتنا جیلیس ہوسکتا ہے۔

واضح رہے جنت مرزا نے حال ہی میں گلوکار بلال سعید کی ویڈیو میں اپنا ڈبیو کیا ہے جبکہ اس ہی دوران ایک اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق بھی مشہور گلوکار عاصم اظہر کے گانے کی ویڈیو میں جلوہ گر ہوئیں ہیں۔ جس پر دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کو سوشل میڈیا پر موازنے کی حیثیت سے دیکھا بھی جارہا ہے۔ جبکہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کچھ عرصہ قبل ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے فلم میں ڈبیو کے حوالے سے اپنے فینز کو اطلاع دی تھی۔

یاد رہے نازیبا تصاویروں کا معاملا ان دنوں ٹک ٹاک اسٹارز کے ساتھ کافی چل رہا ہے۔ مناہل ملک کی بھی نازیبا تصویریں وائرل ہوئیں تھیں جس پر مناہل ملک کی روتے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago